Ashna e Dil Urdu novel cover
After Nikah Based, Complete Urdu Novel, Family Drama, Haveli based novels, Mystery, Secret Identity, Short Novel

Ashna e Dil Novel90052 — Seema Shahid

"میرا پوتا معذور ہے، بول بھی نہیں سکتا! ایک بار اس حویلی میں قدم رکھ دیا تو واپس نہیں جا سکو گی!" سلطان خانزادہ کی رعب دار آواز پر یتیم زرمینہ نے آنسو چھپا کر نکاح کے لیے سر جھکا دیا۔ اپنے بیمار چھوٹے بھائی کے مستقبل کی خاطر اسے یہ قربانی دینا تھی۔ نکاح کے بعد وہ خاموشی سے اپنے خوب صورت مگر بستر پر بے حس و حرکت لیٹے شوہر میر ہادی خانزادہ کو کھانا کھلا رہی تھی کہ اچانک سوپ اس کی شرٹ پر گر گیا۔ زرمینہ دوسری شرٹ لینے پلٹی، مگر واپس مڑی تو خوف سے اس کی سانس رک گئی۔ جس شخص کو معذور اور گونگا بتایا گیا تھا، وہ اپنے پیروں پر کھڑا مسکراتے ہوئے بول رہا تھا! "دادا نے تمہیں خیال رکھنے کا کہا ہے، اتنا فری ہونے کو نہیں بولا!" زرمینہ صدمے سے وہیں بے ہوش ہو گئی۔ ہوش آیا تو میر ہادی آرام سے کتاب پڑھ رہا تھا۔ "تم ٹھیک ہو تو گھر والوں کو معلوم کیوں نہیں؟" اس کے سوال پر میر ہادی کا جواب مزید حیران کن تھا۔ "یہ بات صرف تم جانتی ہو، گھر والے نہیں! اور اگر تم نے بتایا بھی تو کوئی یقین نہیں کرے گا!" آخر میر ہادی خانزادہ صحت مند ہونے کے باوجود پورے خاندان کے سامنے معذور بن کر کیوں رہ رہا تھا؟ اور کیا زرمینہ اس حویلی میں چھپے اس راز کے ساتھ زندگی گزار سکے گی؟
Continue reading