Skip to navigation Skip to main content Skip to content
Ab Mere Ho Ke Raho Urdu novel cover
Rank#75
Views252.1K

READ URDU NOVELS AT NOVELISTAN.COM

Ab Mere Ho Ke Raho (Novel90073)

No ratings yet

Rate this novel

CompleteHaveli based novels

Novel code: Novel90073

Read OnlineDownload PDF

انا کی خاطر بدنام کرنے والا شخص جب شوہر بن کر سامنے آیا — دُرِّ ثمن سلیم کا مختصر مکمل ڈائجسٹ ناول۔

Read the Novel

Sneak

" نت تم۔ تم یہاں کیا کر رہے ہو؟ " عمائمہ کو اپنی ہی آواز اجنبی محسوس ہوئی۔

" میں سید درید بخت ولد سید بخت عالم تمہارا سرتاج تمہارا شوہر تمہارا مجازی خدا اور۔۔ " وہ چند ثانے کے لیے رکا۔

" بائی داوے اور کیا اول فول کہتے ہیں ہزبینڈ کو؟ " چہرے پر بلا کی سنجیدگی تھی مگر نظروں میں، لیجے میں شرارت ناچ رہی تھی۔ عمائمہ کا یوں بدک کر پیچھے ہٹنا اور پھر حیران نظروں سے اس کا دیکھنا۔ درید کے دل میں گدگدی سی ہوئی۔

" آج بھی میرے چہرے پر وہی غلاظت اور وہی گندگی درج ہے یا کچھ بہتری کی امید نظر آرہی ہے تمہیں؟؟ " وہ اس کی ساکت نظروں میں جھانکتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔

کیا زندگی نے ایک بار پھر عمائمہ کو تاریک گلیوں میں لا پٹخا

" کیا ہو تم؟ ایک درندے؟ یا ایک بہت بڑے چیٹر دھوکا دیا ہے، چیٹ کیا ہے تم نے مجھے میرے بابا کو میرے گھر والوں کو تمہاری وجہ سے مجھے میرے والدین کو میری بہنوں کو ذلت اور بدنامی کی آگ سے گزرنا پڑا اور تم تم اتنی آسانی کے ساتھ ایک بھیانک خواب کی طرح ایک بار پھر میری زندگی میں شامل ہو گئے میں چیخ چیخ کر سب کو تمہاری اصلیت بتاؤں گی۔ تمہارا مکروہ چہرہ بابا کو دکھاؤں گی۔ دھوکا دیا ہے تم نے ہم سب کو ۔" وہ اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں میں چھپائے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ درید نے آہستگی سے اس کے ہاتھ بٹانے چاہے تو عمائمہ نے تیزی سے اس کے ہاتھ جھٹکے ۔۔۔۔

" مانا کہ میں انتہائی غلط انسان ہوں۔ قابل نفرت کردہ اور فریبی ہوں میری وجہ سے تمہیں تمہارے پورے گھر والوں کو ذلت کے عذاب سہنے پڑے لیکن میں نے پروفیسر صاحب سے کوئی فریب نہیں کیا۔ کوئی دھوکا نہیں دیا انہیں۔۔ میں نے اپنی زندگی میں صرف دو لوگوں کی عزت کی ہے۔ پہلی میری تائی انو۔ اور دوسرے پروفیسر صاحب! اور یہ بات تو تم بھی اچھی طرح سے جانتی ہو گی کہ ہم جن کی دل سے عزت کرتے ہیں ان کی عزت کو نیلام نہیں ہونے دیتے۔ میں انو اور پروفیسر صاحب کے لیے درید بخت تھا ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ سنی میں صرف اپنے لیے ہوں ۔ اور رہی بات تمہیں کڈنیپ کروانے اور پھر تم سے۔ نکاح کرنے کی تو جب میرے فرینڈ ارسل نے تمہیں کڈنیپ کروایا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ تم پروفیسر صاحب کی بیٹی ہو۔ جب مجھے پتا چلا تو میں نے خود کو ڈھیروں لعن تعن کرنے کے بعد تمہیں واپس بھیجوا دیا۔ جب تمہارے اس بد ذوق احمقوں کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کزن زاویار حسان نے تمہیں ریجکٹ کیا تو مجھے ازحد افسوس ہوا ایک دکھ ایک ندامت تھی میرے اندر جو مجھے سونے نہیں دیتی تھی۔ میرا سکون غارت کیے رکھتی تھی کہ میری وجہ سے ایک باکردار لڑکی کا کریکٹر سوالیہ نشان بن گیا تھا۔ اور پھر زندگی اور موت کی جنگ لڑتے پروفیسر صاحب کے شملے میں لگا ہوا بدنامی کا داغ دھونے کے لیے میں نے تمہارے لیے خود کو پیش کر دیا حالانکہ میں یہ اچھی طرح سے جانتا تھا کہ تم مجھے اتنے بڑے سانچے کے بعد ایک لائف پارٹنر کے روپ میں کبھی قبول نہیں کروگی۔ لیکن پروفیسر صاحب کی رہی سہی ساکھ بچانے کے لیے مجھے یہ چیلنج قبول کرنا پڑا " آخری جملہ شریر لہجے میں ادا کیا گیا تھا۔

" تمہارے لیے یہ محض ایک کھیل ایک تماشا تھا۔ جسے تم نے اپنی انا کی تسکین کے لیے کھیلا اور پھر نہایت مکاری سے جیت بھی لیا ۔ اور سب کی ۔ نظروں میں ہیرو بن بیٹھے لیکن میں میں تو بے یقین ہوگئی ہوں نا۔ ساری زندگی کے لیے صرف تمہاری وجہ سے تم اندازہ نہیں لگا سکتے کہ مجھے تم سے کتنی نفرت ہے؟ تمہاری اس حیثیت اور مرتبے سے۔۔۔۔۔۔ لعنت بھیجتی ہوں میں تم سمیت تمہارے تمام جھوٹوں پر۔۔۔۔۔ " آپے سے باہر ہو کر تکیے سے اسے پیٹنے کی کوشش کر رہی تھی۔

" بات سنو میری " درید نے اسے کھینچ کر خود سے قریب کیا۔

" ڈونٹ ٹچ می۔۔۔۔ گھن آ رہی ہے مجھے تم سے۔" عمائمہ نے اسے پرے دھکیلا۔

" اوکے ہو جاتا ہوں میں تم سے دور ۔ " درید نے اسے چھوڑ دینا ہی مناسب سمجھا۔

" تمہیں مجھ سے نفرت ہے مان لیا۔ گھن آتی ہے تمہیں میرے وجود سے مان لیا۔ میں ایک لوز کریکٹر انسان ہوں مان لیا۔ میں تمہارے قریب نہ آؤں یہ بھی مان لیا۔ لیکن میری ایک بات کان کھول کر سن لو۔ اگر تم نے انو اور پروفیسر صاحب کے سامنے کوئی ڈرامہ کری ایٹ کرنے کی کوشش کی تو بہت برا ہو گا اور برا کتنا اور کیا ہو گا یہ تم اچھی طرح سے جانتی ہو۔ لہذا کچھ لو اور دو کی اس ڈیل میں کوئی کھوٹ نہیں ہونا چاہیے۔ اور ہاں۔ " وہ جاتے جاتے پلٹا۔

" تمہاری ذات کو یقین دینے کے لیے ہی میں نے اپنا نام دیا ہے تمہیں۔۔۔۔ تمہاری حیثیت اب کیا ہو گئی ہے؟ یہ تمہارے اس سابقہ منگیتر سمیت بہت سے لوگوں کو معلوم ہو جائے گا۔ جب میری قیمتی گاڑی تمہارے گھر کے باہر ایک داماد کی حیثیت سے رکے گی تو تمہارے محلے کے لوگ تمہاری حیثیت تمہارے اسٹیٹس کو رشک کی نگاہ سے دیکھ کر اپنی بیٹیوں کے ایسے نصیبوں کی دعائیں کریں گے " وہ اپنی بات مکمل کر کے باہر نکل گیا اور وہ بیڈ پر بیٹھی سر تھام کر اپنے نصیبوں کو رونے لگی۔ یا اللہ میں تیری تو کیا کبھی اپنے والدین کی نافرمان بھی نہیں رہی۔ پھر یہ اتنا نا فرمان شخص ایک شوہر کے روپ میں کیوں دیا تو نے مجھے؟ جس شخص نے میری زندگی برباد کر دی اسی شخص کو ہمیشہ کے لیے میری زندگی میں تو نے شامل کر دیا کیوں؟ جس شخص کی وجہ سے میرا کردار میرے والدین کی عزت دنیا کے گہرے میں تماشا بنی تو نے اس کو میرے سر پہ مجازی خدا کا تاج بنا کر پہنا دیا۔ کیوں؟ اے اللہ میں نے تو کبھی زندگی میں اتنے بڑے گناہ نہیں کیے پھر ایک ایسا گنہگار شخص جو برائی کی ہر دلدل میں پاؤں ڈالے کھڑا ہو۔ تونے اس شخص کو میرا سہارا بنا دیا ۔ کیوں ؟ کیوں میرے مولا؟ ایسا کون سا گناہ

کر دیا تھا میں نے ؟ میری کس خطا کی سزا ہے؟؟؟ ک

وہ ہچکیوں سے روتے ہوئے اپنے اللہ سے شکوہ کر رہی تھی۔

Download Novel PDF

Download PDF — Google Drive

Read Novel Online

Novel Ki Tafseel

Ab Mere Ho Ke Raho novel by Durr E Suman Saleem — complete Urdu novel. Is page par aap Ab Mere Ho Ke Raho online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.

Pages: 45  ·  Parhne Ka Waqt: Taqreeban 45 Minute

Mood: Digest Novel · Haveli · Ego Hero · Arranged Marriage · Daughters Family · Short Novel

جس شخص نے اپنی انا کی خاطر اس کی خوشیوں کے سارے موسم بدنامی کی نذر کر دیے، آج وہی اس کا شوہر بن کر سامنے کھڑا تھا۔

Kirdar

عمائمہ: صادق صاحب کی ذہین اور خوددار بیٹی۔

درید بخت: حویلی کا وارث، جس کی انا نے عمائمہ کی زندگی بدل دی۔

زاویار: عمائمہ کا منگیتر، جس سے اس کی اچھی خاصی بے تکلفی تھی۔

صادق صاحب اور نسرین بیگم: بیٹیوں کے فکرمند والدین۔

Kahani Ka Khulasa

صادق صاحب کی بیٹیاں ہی ان کا سب کچھ ہیں، اور بڑی بیٹی عمائمہ کی نسبت زاویار سے طے ہو چکی ہے۔ گھر میں شادی کی تیاریاں ہیں، ہنسی مذاق ہے اور مستقبل کے خواب۔

مگر قسمت عمائمہ کو ایک حویلی کی چھوٹی مالکن بنا کر لے آتی ہے، جہاں اس کا سامنا درید بخت سے ہوتا ہے، وہی شخص جس نے کبھی اپنی انا کی تسکین کے لیے اسے بدنام کیا تھا۔ کیا یہ رشتہ عمائمہ کے زخم بھر پائے گا؟ ڈائجسٹ کا یہ مختصر مگر جذباتی ناول ضرور پڑھیں۔

Novel Ki Behtareen Line

“انسان کو اپنی ذات پر یقین ہونا چاہیے، محنت تو بس کی ہے، باقی صلہ دینے والی ذات اللہ کی ہے۔”

Share this Novel

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Aksar Poochay Janay Walay Sawal

کیا اب میرے ہو کے رہو مکمل ناول ہے؟

جی ہاں، یہ 45 صفحات پر مشتمل مکمل ڈائجسٹ ناول ہے۔

ناول کا ہیرو کون ہے؟

درید بخت، حویلی کا وارث۔

کیا یہ مختصر ناول ہے؟

جی ہاں، اسے ایک نشست میں پڑھا جا سکتا ہے۔

یہ ناول کس نے لکھا ہے؟

یہ ناول دُرِّ ثمن سلیم نے لکھا ہے۔

Join Our Community

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *