Skip to navigation Skip to main content Skip to content
Adaey Jaan Urdu novel cover
Rank#22
Views769.7K

READ URDU NOVELS AT NOVELISTAN.COM

Adaey Jaan (Novel90076)

No ratings yet

Rate this novel

CompleteFamily DramaForced Marriage Based

Novel code: Novel90076

Read OnlineDownload PDF

ماں کی التجا پر قبول کیا گیا نکاح اور سازشوں سے لڑتا ایک رشتہ — علیزے خان کا مکمل ناول ادائے جاں۔

Read the Novel

Sneak

مم مجھے آپ سے ۔۔۔۔۔۔آپ سے طلاق چاہیے ۔۔۔ امامہ نے سختی سے لرزتے ہاتھوں کی مٹی بند کرتے کہا تو اس کے بات سنتے پیپرز چیک کرتے مکرم کے ہاتھ رکے ۔۔۔۔

پل میں غصے سے اس کی آنکھوں میں سرخی اور وحشت در آئی تھی جبکہ پیشانی اور گردن کے ساتھ ہاتھ پر بھی ہری نیلی نسیں ابھر آئیں

غصے سے پیپرز ٹیبل پر پٹکتے وہ بپرے شیر کی مانند جھٹکے سے اٹھتے اس کی طرف لپکا اور امامہ کو سنبھلنے کا موقع دئیے بغیر پکڑ کر صوفے پر پٹکتے اس کے اطراف میں ہاتھ رکھتے جھکا

کیا بکواس کی تم نے پھر سے کہو ؟ مکرم نے اس کے قریب ہوتے غصے سے غراتے کہا تو اس کے غصے کو دیکھ کر امامہ کا چہرہ سفید پڑ گیا

شش شاہ ۔۔۔۔۔ م میں آپ ۔۔۔ ک کے ساتھ نہیں رہنا ۔چاہ۔۔ امامہ نے کپکپاتے لہجے میں کہنا چاہا تو مکرم کے سر پر لگی تلوں پر بجھی ۔۔۔۔ اسکی بات مکرم کو تیش دلا گئی

تمہاری ہمت کیسے ہوئی یہ بکواس کرنے کی بولو ۔۔۔۔

اب تمہارے منہ سے یہ لفظ نکلا تو جان لے لوں گا میں تمہاری ۔۔۔۔

مجھ سے دور جانے کا سوچا بھی تو اپنے ساتھ ساتھ تمہیں بھی فنا کردوں گا ۔۔۔۔ غصے سے اس کے جبڑے کو دبوچتے مکرم اس کے چہرے پر غرایا

اس کی تپتی سانسیں ، آنکھوں سے پھوٹتی چنگاریاں امامہ کو جلا کر خاکستر کردینے کے در پر تھیں

اس کو اتنے غصے میں دیکھ کر امامہ کا دل سوکھے پتے کی مانند لرزنے لگا تکلیف سے آنکھوں سے بل بل آنسو بہنے لگے

اور اس کے آنسو ہی واحد ایسا ہتھیار تھے جو مکرم شاہ کو اس کے غصے کو مات دے سکتے تھے۔۔۔۔ جنہیں دیکھ کر اس کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا تھا لیکن دل اضطرابی کیفیت میں مبتلا تھا ایک وحشت سی تھی جو دل پر طاری تھی

امامہ نے ایسا سوچا بھی کیسے ۔۔۔ کیا وہ اتنی بے وقوف ، نادان یا چھوٹی بچی تھی کہ مکرم کے دل میں اس کی آنکھوں میں اپنے لئے محبت نہ دیکھ سکی

ایسا ہوسکتا تھا کہ وہ اس کے جزبات سے اس کے عشق و جنوں سے واقف نہ ہو

ہو ہی نہیں سکتا ۔۔۔

اللّٰہ تعالیٰ نے عورت کو ایسی صلاحیت سے نوازا ہے کہ وہ اپنی طرف اٹھتی نظروں کو پہچان جاتی ہے ۔۔۔۔سامنے والا اسے کس نگاہ سے کس نیت سے دیکھ رہا ہے اس کی چھٹی حس بہت تیز ہوتی ہے

اور اتنے دن مکرم کے ساتھ رہتے وہ اس کی محبت سے غافل رہے ایسا ممکن نہیں تھا

تو پھر کیا وجہ تھی جو اس نے اتنی بڑی بات کہہ دی ۔۔۔ یہ بات اسے کھٹک رہی تھی

مکرم نے شدت سے جھکتے اپنے ہونٹوں سے اس کے آنسوؤں کو قیمتی موتیوں کی مانند چُنا

اس کی بیرڈ اور مونچھوں کی چبھن اپنے گال پر محسوس کرتے امامہ کے وجود میں پھیریری سی دوڑ گئی اس کے لمس میں نرمی کا عنصر نہیں تھا بلکہ شدت تھی

وہ جو اسکی محبت کی عادی تھی اتنی سختی پر کوئی راہِ فرار نہ ملتے دیکھ بے بسی سے پھوٹ پھوٹ کر روتے اپنی پیشانی اس کے سینے سے لگادی

اسکی سسکیوں کی آواز پر مکرم نے اسے دیکھتے گہرا سانس بھرتے خود میں بھینچا

'ششش رونا بند کرو "۔۔۔

میں جانتا ہوں یہ الفاظ تمہارے نہیں ہیں ۔۔

تم جو میرے سنانے بات کرتے بکری بن جاتی تھی ۔۔۔۔ اتنی بڑی بات کہی دی بنا ہچکچائے

جس کسی نے بھی تمہیں یہ سب کرنے پر اکسایا ہے نہ میں اسے چھوڑوں گا نہیں

اب مجھے سچ سچ بتاو ۔۔۔

کس کے کہنے پر تم نے یہ سب کہا ؟ مکرم نے اس کا چہرہ اوپر کرتے سپاٹ لہجے میں پوچھا جس کی رو رو کر حالت خراب ہوگئی

Download Novel PDF

Download PDF — Google Drive

Read Novel Online

Novel Ki Tafseel

Adaey Jaan novel by Aleezy Khan — complete Urdu novel. Is page par aap Adaey Jaan online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.

Pages: 378  ·  Parhne Ka Waqt: Taqreeban 6 Ghante

Mood: Forced Nikah · Family Honour · Misunderstandings · Protective Husband · Emotional Drama · Romantic

ماں کے جڑے ہاتھوں نے اسے ایک ایسا نکاح قبول کرنے پر مجبور کر دیا، جس کے لیے اس کا دل کبھی راضی نہ تھا۔

Kirdar

امامہ: خاندان کی عزت بچانے کے لیے اپنی خوشیاں قربان کرنے والی لڑکی۔

ریحاب بیگم: امامہ کی والدہ، جو بیٹی کے آگے ہاتھ جوڑ دیتی ہیں۔

شمعون: امامہ کا بھائی، جو خود بھی بے بس ہے۔

زرناب: جو امامہ کو اس کے شوہر کے خلاف ورغلانے کی کوشش کرتی ہے۔

Kahani Ka Khulasa

گھر کی ایک بیٹی کی غلطی پورے خاندان کو رسوا کر چکی ہے۔ اب ماں ریحاب بیگم امامہ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر ایک نکاح کی بھیک مانگتی ہیں، اور امامہ آنسو پونچھتے ہوئے ہاں کر دیتی ہے، مگر اس کا ہر احساس جیسے مر چکا ہے۔

نئی زندگی میں غلط فہمیاں، باہر والوں کی سازشیں اور زرناب جیسی چالاک لڑکیاں اس رشتے کو توڑنے کی کوشش کرتی ہیں۔ مگر امامہ کا شوہر ہر چال کو سمجھتا ہے اور اپنی بیوی کے لیے ڈٹ جاتا ہے۔ کیا مجبوری میں جڑا یہ رشتہ ادائے جاں بن پائے گا؟ جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیں۔

Novel Ki Behtareen Line

“ایک نے تو رسوا کر دیا، اب تم ایسا مت کرو، میں ہاتھ جوڑتی ہوں۔”

Share this Novel

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Aksar Poochay Janay Walay Sawal

کیا ادائے جاں مکمل ناول ہے؟

جی ہاں، یہ 378 صفحات پر مشتمل مکمل ناول ہے۔

ناول کی ہیروئن کون ہے؟

امامہ، جو خاندان کی عزت کے لیے نکاح قبول کرتی ہے۔

کیا یہ زبردستی کے نکاح پر مبنی ناول ہے؟

جی ہاں، کہانی مجبوری کے نکاح سے شروع ہوتی ہے۔

یہ ناول کس نے لکھا ہے؟

یہ ناول علیزے خان نے لکھا ہے۔

Novelistan App Main Parhein

Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.

Play Store se App Download Karein

Join Our Community

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *