Sneak
”ہیر سانول خان ولد سانول خان آپ کا نکاح غازیان احمد شاہ ولد احمد شاہ سے سکہ رائج الوقت شرعئ طے پایا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے؟“ مولوی کی الفاظ پر ہیر بلکل ساکت سی بیٹھی تھی۔رضا نے ندا کو اشارہ کیا جس نے ہیر کو ہلا کر متوجہ کیا۔ہیر نے بابا کی کی طرف ایک بار پھر دیکھا جنہوں نے ایک نظر اس پر ڈال کر رخ پھیر لیا۔اس نے پھر غازیاظ کی طرف دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا۔یہ وہ اجنبی شخص تھا جو ہر جگہ اس کا محافظ بنا تھا۔ہر بار بغیر کسی غرض کے اس نے ہیر کو پروٹیکٹ کیا تھا۔اور آج بھی جب اس کے اپنوں نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا تھا تو ایک یہی شخص تھا بھری محفل میں جو اس کے آگے کھڑا اس کو ہر ایک سے بچا رہا تھا۔غازیان بھی اسے ہی دیکھ رہا تھا۔وہ کیا جواب دے گی یہ سوچ غازیان کو بےچین کرگئی تھی۔ ہیر نے مدھم آواز میں کہا۔غازیان نے اس کی طرف دیکھا جو اب سر جھکاۓ بیٹھی تھی۔ مولوی صاحب نے پھر سے اپنا سوال دہرایا۔ ”ہیر سانول خان ولد سانول خان آپ کا نکاح غازیان احمد شاہ ولد احمد شاہ سے سکہ رائج الوقت شرعئ طے پایا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے؟“ ”ہیر سانول خان ولد سانول خان آپ کا نکاح غازیان احمد شاہ ولد احمد شاہ سے سکہ رائج الوقت شرعئ طے پایا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے؟“ آخری بار مولوی صاحب کے پوچھنے پر ہیر نے جیسے ہی قبول ہے کہا غازیان کا دل بےساختہ پرسکون ہوا۔ اب مولوی صاحب غازیان کی طرف آۓ۔ ”غازیان احمد شاہ ولد احمد شاہ آپ کا نکاح ہیر سانول خان ولد سانول سے سکہ رائج الوقت شرعئ طے پایا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے؟“ اگلے ہی لمحے غازیان نے مضپوط مگر گھمبیر لہجے میں کہا۔ہیر نے بےساختہ ندا کے ہاتھ کو تھاما۔ ”غازیان احمد شاہ ولد احمد شاہ آپ کا نکاح ہیر سانول خان ولد سانول سے سکہ رائج الوقت شرعئ طے پایا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے؟“ ”غازیان احمد شاہ ولد احمد شاہ آپ کا نکاح ہیر سانول خان ولد سانول سے سکہ رائج الوقت شرعئ طے پایا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے؟“ چند لمحوں میں دو اجنبی دنیا کے سب سے مضبوط رشتے میں بندھ چکے تھے۔ ”صوفیہ تانیہ باہر گاڑی میں انتظار کر رہا ہوں تم لوگ آجانا۔“ سانول صاحب نے کہتے اپنے قدم باہر کی جانب بڑھا دئے۔ ”بابا!“ انھیں پکارتے ہوۓ وہ ان کی طرف آئی مگر وہ اس کی پکار پر دھیان دئے بغیر چلے گئے۔ ”رک جائیں بابا، بابا!“ ہیر انھیں پکارتے ہوۓ چیخی اور بھاگتے ہوۓ اپنے ہی دوپٹے سے الجھ کر گر پڑی۔ ندا اور غازیان جلدی سے اس کی طرف آۓ۔غازیان نے ہیر کو پکڑ کر اٹھایا کہ اچانک ہیر اپنے حواس کھو کر اس کی بانہوں میں جھول گئی۔غازیان نے پریشانی اس کا چہرہ تھپتھپایا۔ ”غازیان چلو بھابھی کو اٹھاؤ۔میں گاڑی نکالتا ہوں۔“رضا کہتے ہی باہر کی جانب بڑھ گیا۔غازیان نے بغیر کسی کی پرواہ کیے ہیر کو اٹھایا اور اسے لیے باہر کی جانب بڑھا اور پیچھے وہ لوگ چاہنے کے باوجود اس کو روک نہیں سکے۔ رضا نے گاڑی کا ڈور کھولا۔غازیان نے ہیر کو بیک سیٹ پہ لٹایا۔اور ندا کو بھی ساتھ بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ اور خود بھی جلدی سے گاڑی میں بیٹھے۔ وہاں سے وہ لوگ ہیر کو ایک قریب ہی موجود پرائیویٹ کلینک لے کر گئے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ بہت زیادہ سٹریس لینے کی وجہ سے بے ہوش ہوئی ہے۔اس کا خیال رکھا جاۓ وہ پہلے سے مینٹلی کافی ڈسٹرب ہے۔ ”آنٹی کو کیا بتائیں گے ؟“رضا نے اس سے پوچھا۔وہ لوگ غازیان کے گھر جارہے تھے۔ ”آئی ڈونٹ نو ابھی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا رضا۔“ اس نے بےبسی سے سر سیٹ سے لگاتے ہوۓ کہا۔ ”اوکے ری لیکس ہم ہینڈل کر لیں گے سب کچھ مل کر ڈونٹ وری اباؤٹ اٹ۔“ رضا نے اسے تسلی دیتے ہوۓ کہا وہ سمجھ سکتا تھا کہ غازیان بھی کافی ڈسٹرب ہے۔غازیان کا گھر ایک عام سے علاقے میں تھا جو کہ زیادہ پسماندہ تو نہیں تھا مگر زیادہ تر مڈل کلاس کے گھر تھے وہاں۔ غازیان کے گھر کے دو پورشن تھے نیچے والے میں اس کے ماموں رہتے تھے اور اوپر والے میں غازیان اپنی ماں کے ساتھ۔ان کے پوریشن کا کوئی علیحدہ ڈور نہیں تھا بلکہ ماموں کے پورشن سے ہی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر جانا پڑتا تھا۔اب اسے فکر بس اس بات کی تھی کہ اللّٰه کرے ممانی سے اس کا سامنا نہ ہو ورنہ ہیر کی فیملی کی طرح انھوں نے بھی ان دونوں کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی تھی۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Aik Thi Heer novel by Sana Mueen — complete Urdu novel. Is page par aap Aik Thi Heer online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 279 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 4 Ghante
Mood: Poor To Rich Hero · Innocent Heroine · Rich Girl Revenge · Self Made Businessman · Family Love · Romantic
اندھیرے سے ڈرنے والی ایک موم کی گڑیا جیسی لڑکی، جو ہر رات دعا کرتی تھی کہ کاش اس کا بھی کوئی اپنا ہو۔
Kirdar
ہیر: خوبصورت اور ڈری سہمی لڑکی، جو اپنوں کی محبت کو ترستی ہے۔
غازیان احمد: ایک غریب مگر خوددار لڑکا، جو محنت سے کامیاب بزنس مین بنتا ہے۔
صبا: ایک امیر اور مغرور لڑکی، جو غازیان کا غرور توڑنا چاہتی ہے۔
مسز صوفیہ: صبا کی ماں، جو اس کی چالوں میں ساتھ دیتی ہیں۔
Kahani Ka Khulasa
ہیر ڈراؤنے خوابوں سے ڈر کر جاگ جاتی ہے، اندھیرے سے خوف کھاتی ہے اور دل ہی دل میں کسی اپنے کی تمنا کرتی ہے۔ دوسری طرف غازیان احمد ہے، جس کی غریبی کا مذاق اڑا کر امیر زادی صبا اس سے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینا چاہتی ہے۔
وقت بدلتا ہے اور غازیان اپنی محنت سے کم عمری میں ایک بہترین بزنس مین بن جاتا ہے۔ ہیر کی زندگی میں خوشیاں آتی ہیں، مگر پرانی چالیں اور چھپی باتیں پیچھا نہیں چھوڑتیں۔ ایک تھی ہیر محبت، خوداری اور اپنوں کی کہانی ہے۔
Novel Ki Behtareen Line
“یا اللہ! شکر ہے یہ خواب تھا۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
کیا ایک تھی ہیر مکمل ناول ہے؟
جی ہاں، یہ 279 صفحات پر مشتمل مکمل ناول ہے۔
ناول کا ہیرو کون ہے؟
غازیان احمد، جو غریبی سے کامیابی تک پہنچتا ہے۔
ناول کی ہیروئن کون ہے؟
ہیر، ایک معصوم اور حساس لڑکی۔
یہ ناول کس نے لکھا ہے؟
یہ ناول ثنا معین نے لکھا ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








