Sneak
بلیک شلوار قمیض میں، کالے بالوں کو جیل سے سیٹ کیے، ہاتھوں میں برینڈڈ گھڑی پہنے، آنکھوں پر گاگلز لگائے وہ مغرورانہ چال چلتا آفس کے اندر داخل ہوا۔ دو گارڈ اس کے پیچھے چل رہے تھے۔ تبھی سامنے سے وہ فائل دیکھنے میں مگن تھی اور وہ فون پر کچھ ٹائپ کر رہا تھا۔ دونوں ایک دوسرے کو نہ دیکھ سکے اور ٹکر ہو گئی۔۔۔ "اندھے ہو؟" اس کی فائل نیچے گری، وہ اسے اٹھاتی غصے سے کہنے لگی۔ گارڈ آگے بڑھنے لگا مگر اس نے ہاتھ کے اشارے سے روک لیا اور پھر گاگلز اتار کر اسے دیکھا۔ نظر اس کے تل پر گئی اور ہارٹ بیٹ مس ہوئی۔ "نظر نہیں آتا کیا؟" حیات نے بغیر ڈرے پوچھا۔ "آپ جانتی نہیں ہیں میں کون ہوں؟" "نہیں، اور نہ ہی جاننا چاہتی ہوں۔ ہٹو آگے سے۔" "تمیز سے بات کرو، ورنہ کھڑے کھڑے فارغ کر سکتا ہوں۔" اس دفعہ اس کی آواز بھی تھوڑی اونچی ہوئی تھی، کیونکہ جو شخص سامنے کھڑا تھا وہ کسی کی اونچی آواز نہیں سن سکتا تھا، سوائے اپنی ماں کے۔ "تم ہو کون؟" حیات نے ہنس کر پوچھا جیسے مذاق بنا رہی ہو۔ "اس کمپنی کا اونر، غازیان زیدی۔" کہتے ساتھ چہرے پر مسکراہٹ آئی اور حیات بس اسے دیکھتی رہ گئی۔ "آئندہ خیال رکھنا، ورنہ ایک منٹ نہیں لگاؤں گا فارغ کرنے میں۔"
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Aatish E Ishq novel by Mahnoor Shahzad — complete Urdu novel. Is page par aap Aatish E Ishq online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 252 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 4 Ghante
Mood: Rude Hero · Revenge Marriage · Office Romance · Arrogant Boss · Family Secrets · Romantic
"میں نے تم سے شادی صرف تمہیں آسمان سے زمین پر گرانے کے لیے کی ہے" — انتقام سے شروع ہونے والا رشتہ کیا عشق کی آگ بن پائے گا؟
Kirdar
حیات عاطف علی: بے خوف اور خوددار لڑکی، جو کسی کے رعب میں نہیں آتی۔
غازیان زیدی: ایک بڑی کمپنی کا مغرور مالک، جس کی آواز کے آگے کوئی اونچا نہیں بولتا۔
عالیان: غازیان کا دوست، جو ہر پلان میں اس کا ساتھی ہے۔
فواد زیدی: جس کے کہنے پر ایک جھوٹ پوری کہانی بدل دیتا ہے۔
Kahani Ka Khulasa
آفس میں ایک ٹکر سے شروع ہونے والی تلخی اس وقت آگ بن جاتی ہے جب حیات بے خوف ہو کر کمپنی کے مالک غازیان زیدی کو کھری کھری سنا دیتی ہے۔ غازیان کی انا یہ برداشت نہیں کرتی، اور قسمت ایسا کھیل کھیلتی ہے کہ حیات انجانے میں اسی شخص کی دلہن بن کر زیدی ہاؤس پہنچ جاتی ہے۔
پہلی رات ہی غازیان اسے بتا دیتا ہے کہ یہ شادی صرف بدلہ ہے۔ مگر جب ایک جھوٹی ویڈیو اور گھر کے اندر چھپی سازش سامنے آتی ہے تو دونوں کو ایک ہی طرف کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ کیا نفرت کی یہ آگ عشق میں بدل پائے گی؟ جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“اگر تم اسے مار دو گے تو وہ سچ کیسے میڈیا پر بولے گا؟”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
کیا آتشِ عشق مکمل ناول ہے؟
جی ہاں، یہ 252 صفحات پر مشتمل مکمل ناول ہے۔
ناول کا ہیرو کون ہے؟
غازیان زیدی، ایک مغرور بزنس مین۔
کیا یہ ریوینج میرج پر مبنی ناول ہے؟
جی ہاں، کہانی بدلے کی شادی سے شروع ہوتی ہے۔
یہ ناول کس نے لکھا ہے؟
یہ ناول ماہنور شہزاد نے لکھا ہے۔








