Sneak
" دیکھو مجھ سے دور رہو۔ میں ایسی لڑکی نہیں ہوں۔..." نہ چاہنے کے باوجود آواز بھیگ ہی گئی۔۔۔ " ارے کیا کہا تم نے تم ایسی لڑکی نہیں ہو تو کیسی لڑکی ہو۔ بتاؤ مجھے ۔ کم آن ۔ بتاؤ کیسی لڑکی ہو تم ؟" اسے جھٹک کر خود سے الگ کر کے وہ ترشی سے بولا تو اریشہ نے ایک زبردست پھپڑر غیر ارادی طور پر ہی اسے جڑ دیا۔۔۔۔۔ "ایسی لڑکی ہوں میں ۔ آئی سمجھ؟ " خوب صورت چہرہ غصے سے دہک اٹھا تھا۔ بس نہ چلتا تھا کہ اس وحشی کا خون کردے جو بلاوجہ اسے ٹارچر کر رہا تھا۔۔۔ " تمہاری اس کم ذات آپو سے تو کچھ اچھی ہوں۔ کسی کے ساتھ گھر سے بھاگی تو نہیں۔۔۔" جانے کیوں دل کا زہر زبان تک آ گیا۔ اس سے پہلے کہ وہ کچھ اور کہتی وصان کے لگاتار تھپڑوں نے اسے گھما ڈالا۔۔۔ " ذلیل عورت ... آپو کی گالی دیتی ہو مجھے؟؟؟۔۔۔ دیکھنا آج کے بعد میں تمہارا وہ حشر کروں گا کہ دنیا والے تم پہ تھو تھو کرتے پھریں گے۔ موت مانگو گی تم موت بھی نہیں ملے گی۔ سمجھیں تم؟؟۔۔۔۔۔" اریشہ نے اس کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا تھا۔ ایک جھٹکے سے اسے دھکا دیتا وہ تیز تیز چلتا جھونپڑے سے باہر نکل گیا۔ بھوک کی تکلیف نقاہت اور تھپڑوں کے درد نے اس کا جوڑ جوڑ جیسے توڑ کے رکھ دیا تھا۔۔۔۔ شام کے سائے جو نہی قدرے گہرے ہوئے تیز بخار نے اسے بےحال کر دیا ۔ خشک لبوں پہ بار بار زبان پھیرتی وہ بمشکل انہیں تر رکھنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ وصان واپس پلٹا تو وہ تیز بخار میں پھنک رہی تھی۔ لمبے ریشمی بال بے ترتیب بکھرے تھے۔۔۔۔ سردی کے مارے جسم بری طرح کانپ رہا تھا۔ آنکھیں جو نقاہت سے بند تھیں، سوجی سوجی سی لگ رہی تھیں۔ خوب صورت سرخ و سفید چہرے پر اس کی انگلیوں کے نشان اب بھی واضح تھے۔ بے اختیار ہی وہ اسے دیکھے گیا۔ ہلکے سے اس کی پیشانی کو چھوا تو ہاتھ جیسے جلتے توے پر رکھ دیا ہو۔۔۔ وہ تو خطرناک حد تک بخار کی لپیٹ میں تھی۔ لاکھ غصہ ہی لیکن وہ بہر حال اسے مارنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔ برتن لے کر تیزی سے نیچے کی طرف بہنے والی ندی پر گیا۔ پانی لے کر واپس آیا تو وہ آنکھیں کھولے ہے بسی سے ادھر ادھر دیکھ رہی تھی ۔ " میرے خیال سے تمہیں کچھ بخار ہے۔ کچھ پھل وغیرہ دیتا ہوں۔ انہیں کھا کر یہ بخار کی ٹیبلیٹ لے لوجو میں گھر سے واپسی پر اپنے لیے لایا تھا اور یہ کمبل بھی اچھی طرح لپیٹ لو۔ یہ مت سمجھنا کہ میں ہمدردی میں مرا جا رہا ہوں بلکہ میں تمہاری فضول ذات کے قتل کا بوجھ اپنی روح پر بار رکھنا نہیں چاہتا۔۔۔۔" پتا نہیں وہ احسان جتا رہا تھا یا اپنی نفرت کا اظہار کر رہا تھا۔ اریشہ کے حلق میں غم کا پھندا سا پھنس گیا تھا۔۔۔۔۔۔ "نہیں چاہئے ۔ مجھے تمہاری دی ہوئی کوئی بھی چیز ۔ یونہی بھوک سے مر کے جان دے دوں گی میں " وہ جتنی شدت سے چلائی تھی لہجہ اتنا ہی بھیگ گیا تھا۔ کب سے رکے آنسو گالوں پر پھسل پڑے تھے ۔ وصان کے لبوں پر دھیمی سی مسکراہٹ بکھر گئی۔۔۔۔ " چچ چچ۔ پہلے تو بڑی بہادری دکھا رہی تھیں ۔ کیا ہوا ایک ہی دن میں ساری اکڑ فوں نکل گئی ۔ " مسکراتے ہونٹ اسے اپنی بے بسی کا مذاق اڑاتے محسوس ہوئے۔ "سیدھے سیدھے کھانا ہے تو کھالو ورنہ میری طرف سے جہنم میں جاؤ۔۔۔۔" یکدم ہی دو ٹوک لہجے میں کہتا وہ اٹھ کھڑا ہوا اور تیزی سے لمبے لمبے ڈگ بھرتا باہر نکل گیا۔ وہ واپس آیا تو تمام چیزیں اسی طرح رکھی تھیں۔ تھے البتہ اریشہ بخار اور نقاہت سے نڈھال تھی۔ دن کا خوب صورت اجالا رات کی تاریکی میں ڈھل چکا تھا۔ دور سردی کا احساس کافی بڑھ گیا تھا۔ کاٹیج سے باہر ہی اس نے گھاس پھونس اور درختوں کی چند سوکھی شاخیں جمع کر کے آگ جلانا شروع کر دی۔ ساتھ ہی ساتھ لائی ہوئی مچھلی بھی بھون رہا تھا۔۔۔۔ "سنو پلیز! پلیز رحم کرو مجھ پر ۔ مجھ سے اپ اور تکلیف برداشت نہیں ہو رہی۔۔۔۔ "آواز پھر بھیگ گئی۔ حالانکہ لندن سے واپسی پر کاشان نے اسے دیکھتے ہی رہا۔ کانوں کو ہاتھ لگا لیے تھے۔ اس کی ڈھٹائی اور بولڈنیس پر وہ بے حد چڑ جاتا تھا۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Abhi Raston Pe Grift Hai novel by Sara Noureen — complete Urdu novel. Is page par aap Abhi Raston Pe Grift Hai online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 30 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 30 Minute
Mood: Digest Novel · Kidnapping · Revenge Based · Forced Marriage · Hate To Love · Short Novel
جس شخص پر اس کے پاپا سب سے زیادہ اعتبار کرتے تھے، وہی اسے اغوا کر کے جنگل کی ویرانی میں لے آیا۔
Kirdar
اریشہ خان: سیف اللہ خان کی لاڈلی بیٹی، جس کی زندگی ایک ہی رات میں بدل جاتی ہے۔
وصان صدیقی: باپ کی موت کا بدلہ لینے نکلا شخص، جو اریشہ سے دل ہی دل میں محبت کر بیٹھتا ہے۔
سیف اللہ خان: اریشہ کے والد، جن سے وصان کا پرانا حساب باقی ہے۔
کاشان: اریشہ کا منگیتر، جس سے اس کا نکاح طے تھا۔
Kahani Ka Khulasa
اریشہ خان کا نکاح کاشان سے طے ہو چکا ہے، مگر نکاح سے پہلے ہی اسے اغوا کر لیا جاتا ہے۔ اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں، وصان صدیقی ہے، اس کے پاپا کا سب سے بھروسے مند ملازم، جس کا مقصد سیف اللہ خان سے انتقام لینا ہے۔
حالات اریشہ کو وصان کی زندگی میں لے آتے ہیں، جہاں نفرت، آنسو اور بددعائیں ہیں۔ وصان، جس نے زندگی میں کبھی محبت نہیں پائی، اریشہ کے لیے سب کچھ برداشت کرتا ہے۔ کیا انتقام کی راہ پر چلنے والا شخص محبت کی منزل پا سکے گا؟ آنچل ڈائجسٹ کا یہ مختصر ناول ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“محبت پچاس سے نہیں، صرف ایک ہی سے کی جاتی ہے، مس اریشہ۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
کیا ابھی رستوں پہ گرفت ہے مکمل ناول ہے؟
جی ہاں، یہ 30 صفحات پر مشتمل مکمل ڈائجسٹ ناول ہے۔
ناول کا ہیرو کون ہے؟
وصان صدیقی، جو انتقام کے لیے آیا مگر محبت کر بیٹھا۔
کیا یہ اغوا پر مبنی ناول ہے؟
جی ہاں، کہانی ہیروئن کے اغوا سے شروع ہوتی ہے۔
یہ ناول کس نے لکھا ہے؟
یہ ناول سارہ نورین نے لکھا ہے۔








