Skip to navigation Skip to main content Skip to content
Aisa Aihal E Dil Ho Urdu novel cover
Rank#5
Views884.3K

READ URDU NOVELS AT NOVELISTAN.COM

Aisa Aihal E Dil Ho (Novel90086)

No ratings yet

Rate this novel

CompleteFamily DramaHaveli based novels

Novel code: Novel90086

Read OnlineDownload PDF

روٹھا بیٹا، روتی ماں اور ایک فون جس نے حویلی کے رشتے جوڑ دیے — نبیلہ عزیز کا مکمل ناول۔

Read the Novel

Sneak

" آپ نے اس کی خیر خبر لی؟"

. " خیر خبر لینا اتنا آسان نہیں"

" شاہ جی ایک عورت ہوں مکان کراے پر چڑھا رکھا ہے لڑکیاں کمرے استعمال کرتی ہیں تو کرایہ دیتی ہیں ہیں جب جی چاہا آجاتی ہیں جب جی چاہا چلی جاتی ہیں۔

اپنا انسٹیٹیوٹ ہے جس کی وجہ سے اتنی مصروفیت رہتی ہے کہ دوسروں پر نظر رکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتی اور نا ہی اتنا بینک بیلنس ہے کہ اپنی کسی شاگرد کے آغوا کا تاوان بھر سکوں نہ لاکھ نہ دو لاکھ اکٹھا ایک کروڑ میں کہاں سے دے سکتی ہوں؟

لیکن آپ پولیس کو اطلاع تو دے سکتی ہیں ناں آپ کی تو کافی جان پہچان ہوگی۔ مكتوم ذرا سی بات میں ہی اپنا نشتر چھوڑ چکا تھا۔

" ضرور دے سکتی ہوں لیکن جو فون كالز مجہے موصول ہوئی ہیں ان میں یہی دھمکی دی گئی ہے اس معملے میں پولیس کو انوالو نہ کیا جاۓ ورنہ دونوں لڑکیوں کی عزت اور جان کو خطرہ ہو سکتا ہے اور پولیس کے پھنچنے تک وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔" وہ مكتوم کی نگاہیں اور لہجہ محسوس کر کے بھی نظر انداز کررہی تھی۔

"گویا آپ اس لڑکی کو اس مصیبت میں تنہا چھوڑ چکی ہیں"

" اور کر بھی کیا سکتی ہوں سواۓ دعاؤں کے" لہجہ مصنوئی افسردگی کا خماز تھا"

" لیکن ہمیں آپ کی کچھ مدد چاہیے"

جی کہئے؟ وہ عورت متوجہ ہوئی"

"اب کی بار آپ کو کال موصول ہو تو آپ کہہ دیجئے کہ ہم تاوان دینے کے لئے تیار ہیں جگہ بتا دیں رقم پہنچ جاۓ گی ہم دونوں لڑکیوں کو چھڑا لیں گے چاہے تین کروڑ دینا پڑیں" مكتوم مطلب کی بات پر اگیا تھا پھر اور بھی کافی کچھ طے کیا اور وہاں سے مطمئن ہوکر باہر آیا۔

" یہ عورت ہماری کیا مدد کر سکتی ہے یہ چند ہزار کے لئے کسی کی بھی ہو سکتی ہے۔ " ارمغان کو گاڑی میں بیٹھتے ہی بولنے کہ خیال آیا تھا۔

" ہمارے پوانٹ کی بات تو تم نے خود کہہ دی چند ہزار کے لئے جو عورت کچھ بھی کر سکتی ہے لاکھ دو لاکھ کے لئے کسی کے آغوا میں شریک بھی ہو سکتی ہے۔

" یعنی؟ طلال کو جھٹکا لگا"

" ہاں شہرزاد کے آغوا میں اس عورت اور اس لڑکی کہ بھی ہاتھ ہے اور شہرزاد انہی کے شکنجے میں ہے البتہ اس عورت کی کچھ اور لوگ بھی پشت پناہی کررہے ہیں یہ اکیلی اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتی تھی کیوں کہ ہمارا بیک گراؤنڈ ان سے چھپا ہوا تو نہیں ہے۔

تو پھر ہم اسے ہی دھر لٹے ہیں دیر کرنے کہ کیا فائدہ؟ ارمغان کو طیش اگیا تھا۔

" نہیں اس طرح وہ شہرزاد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ہمیں ذرا صبر اور دھیان سے کام لینا ہوگا اور ہاں آج کے بعد اس عورت پر مکمل پہرا ہوگا مگر انتھائی خفیہ اس کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا ہوگی اس کی تمام فون كالز ریکارڈ کرنا ہونگی یہی وہ مقام ہے جہاں ہمیں اپنا اثرورسوخ آزمانا ہوگا پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔کہتے ہوۓ اس کا لہجہ بہت دھیما ہویا اور سوچ بھٹک کر بہت آگے چلی گئی تھی جہاں سے دنیا کا قہر شروع ہوتا تھا۔

اور سچ مچ دنیا کا قہر شروع ہونے کا مقام بھی آگیا تھا خاص طور پہ شہرزاد کیلئے۔۔۔۔۔۔۔مکتوم کے تمام شک و شبہات سچ ثابت ہوئے تھے۔وہ عورت ان کی آمد سے چوکنا ہو گئی تھی مگر تب تک وہ سارے انتظامات کرواچکا تھا۔۔۔وہ عورت فوکس ہو چکی تھی اور محض تین بعد پولیس ریڈ میں شہرزاد کو بازیاب کروالیا گیا تھا۔۔جس لمحے وہ پولیس آفیسرز کے ہمراہ رات کے تین بجے تاریک سے کمرے میں داخل ہوا تو نقاہت سے نڈھال شہرزاد چیخ اٹھی تھی۔۔۔۔۔۔

"مکتوم شاہ۔۔۔۔۔" وہ تیورا کے زمین پر گرنے والی تھی جب مکتوم نے مضبوطی سے اسے جکڑ لیا تھا۔پولیس آفیسرز جان چکے تھے کہ

گوہر مقصود مل چکا ہے تو سر جھکا کر باہر چلے گئے کیونکہ وہ توقیر شاہ کے دوست تھے اور ایک سیدزادی کی عزت کی قدر اچھی طرح جانتے تھے۔ان کی نظر پہلے بھی جھکی ہوئی تھی ابھی بھی جھکی ہی رہی۔مکتوم نے اپنی بانہوں میں جھولتی

شہرزاد کو بےبسی سے دیکھاجو آج دیوانہ وار اس کو دیکھ کر پیاسوں کی طرح لپکی تھی کیونکہ مکتوم کی صورت میں اسے کوئی تو اپنا نظر آیا تھا اور اپنی چادر کندھوں سے اتار کر اس کے گرد پھیلا چکا تھا اور جب وہ اسے اٹھا کر اپنی گاڑی تک لایا تو توقیر شاہ، ارمغان شاہ،طلال،ثوبان اور فیروز چچا تیر کی مانند اپنی اپنی گاڑیوں سے نکلے تھے۔

Download Novel PDF

Download PDF — Google Drive

Read Novel Online

Novel Ki Tafseel

Aisa Aihal E Dil Ho novel by Nabila Aziz — complete Urdu novel. Is page par aap Aisa Aihal E Dil Ho online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.

Pages: 198  ·  Parhne Ka Waqt: Taqreeban 3 Ghante

Mood: Haveli · Family Reunion · Emotional · Estranged Son · Family Drama · Romantic

برسوں سے روٹھا بیٹا، حویلی کی سسکیاں اور ایک اجنبی عورت کا فون — جس نے سب کچھ بدل دیا۔

Kirdar

میراں بی بی: حویلی کی بزرگ، جو برسوں سے بیٹے کی جدائی میں روتی ہیں۔

خیام شاہ: حویلی کا بیٹا، جو اپنوں سے دور جا بسا۔

خیام شاہ کی بیوی: جو مشکل وقت میں حویلی سے مدد مانگتی ہے۔

Kahani Ka Khulasa

حویلی کے در و دیوار برسوں سے میراں بی بی کی سسکیوں کے گواہ تھے۔ ایک دن ایک فون آتا ہے، خیام شاہ کی بیوی ہسپتال میں اکیلی ہے اور اسے مدد چاہیے۔ یہ ایک فون ٹوٹے رشتوں کو جوڑنے کا آغاز بنتا ہے۔ نبیلہ عزیز کا یہ ناول خاندان، انا اور محبت کی دل کو چھو لینے والی کہانی ہے۔

Novel Ki Behtareen Line

“میں خیام شاہ کی بیوی ہوں، اور اس وقت ہسپتال میں اکیلی ہوں۔”

Share this Novel

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Aksar Poochay Janay Walay Sawal

کیا یہ حویلی پر مبنی ناول ہے؟

جی ہاں، کہانی ایک حویلی اور اس کے بکھرے رشتوں کے گرد ہے۔

کیا اس میں خاندانی ڈرامہ ہے؟

جی ہاں، ناول خاندان کے ملاپ اور جدائی پر مبنی ہے۔

Novelistan App Main Parhein

Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.

Play Store se App Download Karein

Join Our Community

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *