Sneak
" آپ کی بیوی ماں بننے والی ہے " ڈاکٹر کی بات پر کاظلم شاہ پتھر ہوا تھا جب کہ باقی سب منہ پر ہاتھ رکھ گئے تھے ۔ وہ دلہن بنی گھنٹہ بھر پہلے ہی تو رخصت ہو کر کاظلم شاہ کے کمرے میں آئی تھی۔ پورے خاندان کی سب سے معصوم اور شریف لڑکی تھی۔۔۔۔"نصیب پھوٹ گئے ہمارے تو۔۔۔ نجانے کہاں منہ کالا کیا ہے۔۔۔۔ کاظم اسے ابھی طلاق دے " کاظم شاہ کی ماں اچانک سر پیٹتی بولی کاظم شاہ سرخ آنکھیں لیے غصے سے باہر نکل گیا۔ جب کاظم گھنٹوں بعد لوٹا تو کمرے میں قدم رکھتے پتھر ہو گیا۔ اس معصوم کا وجود نیل و نیل سوجھا تھا شاید حویلی کی عورتوں نے بہت مارا تھا۔وہ سسکتی ہوئی حور کے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھا۔ " یہ بچہ کس کا ہے؟؟ " لہجے میں آگ کی تپش لیے اچانک اس کا بازو جکڑا کہ وہ بولا۔ حور مسلسل سسکیاں بھر رہی تھی۔ ایک نظر کاظم کو دیکھتے وہ مزید رونے لگی۔ " حور میں پوچھ رہا ہوں کہ یہ بچہ کس کا ہے؟ بتاؤ مجھے ورنہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا۔۔۔۔۔۔" وہ کھڑے ہوتے دھاڑا تھا۔ طلاق کا نام سنتے اس کا سسکیاں بھرتا وجود ساکت ہوا۔۔۔۔۔ وہ بے یقین نظروں سے کاظلم کو دیکھ رہی تھی۔ پھر رینگتے اس کے پاؤں پکڑ لیے۔ کاظم اس کی اس حرکت پر ساکت رہ گیا۔۔۔۔"مجھے۔۔۔ مجھے طلاق مت دیجیے گا۔۔۔۔" وہ بے حد مدہم آواز میں بولی۔ کاظم اس کے سامنے دوبارہ بیٹھا۔ " تو پھر بتاؤ کہ یہ بچہ کس کا ہے؟؟؟" وہ اس دیکھتے بمشکل اپنے لہجے کو نارمل رکھتے بولا۔ "میں۔۔ میں نہیں جانتی کاظم۔۔۔۔" " کیا بکواس ہے یہ حور۔۔۔۔" وہ چیخا تھا۔ اس کا ضبط جواب دے رہا تھا۔ " میں سچ کہہ رہی ہوں میں نہیں جانتی کہ میرے ساتھ یہ سب کس نے کیا۔" وہ روتے ہوئے بولی۔ "مجھے بس اتنا یاد ہے کہ ایک ماہ پہلے کوئی میرے کمرے میں زبردستی گھس آیا تھا۔ میں سچ میں نہیں جانتی کاظم۔ میں خود کو بچانے کی کوشش کی تھی لیکن نہیں بچا پائی۔" وہ بار بار اپنے آنسو صاف کر رہی تھی۔ اس کی بات سنتے کاظم خاموش ہوا۔ ا" دھر دیکھو حور۔۔۔۔۔اور سچ بتاؤ اگر تم سے گناہ ہوا ہے تو قبول کرلو میں تمہیں معاف کر دوں گا۔۔۔" " میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ بس اس دن ایک غلطی کی تھی کمرے کا دروازہ لاک نہ کرنے کی غلطی۔۔۔۔۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہے تو میں اپنے اللہ کی قسم اٹھانے کو تیار ہوں لیکن اس سب میں میری کوئی غلطی نہیں تھی۔ میں تو یہ بھی نہیں جانتی کہ یہ سب کس نے کیا ہے۔۔۔۔۔ " کاظم کو اب بھی اس پر یقین نہیں آرہا تھا۔ " تو تم سچ کہہ رہی ہو؟؟؟ " حور نے روتے سر اثبات میں ہلایا۔ " حور بی بی تم یہ کہنا چاہ رہی ہو کہ میری حویلی میں کوئی باہر سے آیا اور تمہارے ساتھ زبردستی کرتے چلا بھی گیا اور کسی کو کان وکان خبر بھی نہیں۔" " کاظم میں سچ کہہ رہی ہوں میں سچ میں کچھ نہیں جانتی۔" " میری حویلی اس علاقے کی سب سے محفوظ جگہ ہے اور تم کہہ رہی ہو کہ یہاں اس حویلی میں رہتے کسی نے تمہارے ساتھ ایسا کیا؟ " وہ اسے گھورتے بولا۔ حور خاموش ہو گئی۔ وہ شروع سے جانتی تھی کہ کوئی اس کی بات کا یقین نہیں کرے گا۔ " میں۔۔ میں اپنے بابا کی قسم اٹھاتے کہہ رہی ہوں کہ میں نے سب سچ کہہا ہے۔۔۔"وہ کاظم کو دیکھتے اسے یقین دلانے کی کوشش کرتے بولی۔ اس کی بات سنتے وہ چپ ہوا۔ اتنا تو سب جانتے تھے کہ حور کو اپنے ماما بابا بہت عزیز تھے وہ ان کی جھوٹی قسم نہیں کھائے گی۔۔۔۔ " حور علی شاہ اس حویلی میں بس پانچ مرد ہیں۔ واجی، میرے بابا چچا جان، میں اور ریحان۔ اب بتاؤ کہ ان میں سے کون تمہارے ساتھ ایسا کر سکتا ہے؟ میں یا ریحان؟ یا پھر تمہیں لگتا ہے کہ کسی بڑے نے ایسا کیا ہے؟؟؟ " اس کی بات سنتے حور نے سر نفی میں ہلایا۔ " تو پھر کون کر سکتا ہے ایسا تمہارے ساتھ وہ بھی حویلی میں؟ اگر میں نے کیا ہوتا تو کیا میں تم سے شادی کرتا؟ تو پھر پیچھے بچا ریحان۔ وہ مینٹلی ان سٹیبل ہے۔ وہ ایسا کرے گا؟؟؟؟ " " میں نہیں جانتی کہ میرے ساتھ یہ سب کس نے کیا۔" کاظم زمین پر بیڈ کے ساتھ ٹیک لگاتے بیٹھا۔ ایک گھٹنہ فولڈ کرتے اس پر بازو رکھا۔ " کب ہوا تھا تمہارے ساتھ یہ سب ؟ پچھلے مہینے کی سات تاریخ کو۔۔۔۔۔ مطلب کہ اگست کی سات کو۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے میں تلاش شروع کرتا ہوں لیکن اگر مجھے کوئی ایسا انسان نہ ملا جو سات اگست کو حویلی آیا تھا تو سزا کی حقدار تم ٹھہرو گی۔۔۔۔۔۔تمہیں زندہ زمین میں گاڑھ دونگا۔۔۔۔" وہ زمین سے اٹھتے لہو رنگ آنکھوں سے بولا۔۔۔۔۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Ahtibar Teri Mohabbat Ka novel — complete Urdu novel. Is page par aap Ahtibar Teri Mohabbat Ka online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 230 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 4 Ghante
Mood: Haveli · Innocent Heroine · Trust Issues · Family Drama · Emotional · Romantic
پورے خاندان کی سب سے معصوم لڑکی پر ایک ایسا الزام لگا کہ سگی ساس نے طلاق کا مطالبہ کر دیا — کیا کاظم شاہ اس کا اعتبار کرے گا؟
Kirdar
حور: خاندان کی سب سے معصوم اور شریف لڑکی، جو بے قصور ہو کر بھی سزا پاتی ہے۔
کاظم شاہ: حور کا شوہر، جسے اعتبار اور شک کے بیچ فیصلہ کرنا ہے۔
داجی: حویلی کے بزرگ، جن کا فیصلہ سب مانتے ہیں۔
کامران صاحب: جو سچ تک پہنچنے کی بات کرتے ہیں۔
Kahani Ka Khulasa
حویلی کی سب سے معصوم لڑکی حور ایک ایسی رات کا شکار بنتی ہے جس نے اس کی پوری زندگی بدل دی۔ کاظم شاہ کی ماں اسے مجرم سمجھ کر فوراً طلاق کا مطالبہ کرتی ہیں اور حویلی کی عورتیں اس پر ہاتھ اٹھاتی ہیں۔
حور قسم کھا کر اپنی بے گناہی کا یقین دلاتی ہے، اور خاندان کے کچھ بڑے اصل مجرم کو ڈھونڈنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ مگر سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا کاظم شاہ اپنی بیوی کی محبت پر اعتبار کرے گا؟ جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“اگر حور نے قسم اٹھائی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہی۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
کیا اعتبار تیری محبت کا مکمل ناول ہے؟
جی ہاں، یہ 230 صفحات پر مشتمل مکمل ناول ہے۔
ناول کا ہیرو کون ہے؟
کاظم شاہ، حور کا شوہر۔
کیا یہ حویلی پر مبنی ناول ہے؟
جی ہاں، کہانی ایک حویلی اور اس کی روایات کے گرد گھومتی ہے۔
کیا یہ ناول اعتبار اور بھروسے پر ہے؟
جی ہاں، کہانی کا مرکز میاں بیوی کا اعتبار ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.







