Sneak
عینا نے ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے اور ببل کا بڑا سا غبارہ بنایا۔ کانوں میں ہینڈز فری لگائے وہ کسی گانے پہ مست ملنگ کی طرح سر ہلا رہی تھی۔ یہ ملک فیملی کی سب سے نالائق اور انگریزوں سے اینٹ کتے کا بیر رکھنے والی اکلوتی چشم و چراغ ہے، جس سے تین بار بورڈ کے امتحانات میں صرف انگریزی کا پرچہ ہی پاس نہ ہو سکا۔ اس وقت سے انہوں نے انگریزی کو اپنی سوتن سمجھ رکھا ہے۔۔ "یہ تم نے سٹور میں کیا رکھوایا ہے؟" عینا اور پہلی باری میں سن لے، ایسا ممکن نہیں تھا۔ ہما بیگم نے اس کے کان سے ہینڈز فری نکالی۔ "مسز شفی، کیا کام پڑ گیا آپ کو مجھ کنیز سے؟" "کنیز محترمہ، آپ بتانا پسند کریں گی کہ آپ نے بکس سٹور میں کیوں رکھوائیں؟" "ملکاں دی کڑی انٹر پاس کر لے، اے ہو نہیں سکدا!" فوراً اداکاری کے جوہر دکھائے۔ "کیا آپ کو اچھا لگے گا کہ جو میٹرک میرے بزرگوں نے پاس نہیں کی، میں پاس کر کے انگریزوں کی غلام بن جاؤں؟ اس لیے ان انگریزوں کی کتابیں میں رمضان میں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا بھی نہیں چاہتی۔" "شرم کر لے، ایف ایس سی میں تیسری بار بھی پاس نہ ہوئی تو ملک خاندان کی عزت کا تو نہیں پتا، لیکن تیری نالائقی کا ضرور پتا لگ جائے گا۔" عاریز نے لقمہ دیا۔ "مینڈک کہیں کے! تم نے اگر انگریزوں کی غلامی قبول کر لی ہے تو تم چاہتے ہو میں بھی غلام بن جاؤں؟" وہ فوراً آگے بڑھی، اسے مارنے کو۔ شکر تھا کہ ہما بیگم نے عاریز کو گنجا ہونے سے بچا لیا۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Aina Hate Angreez novel by Kashaf Fatima And Ayesha Arein — complete Urdu novel. Is page par aap Aina Hate Angreez online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 217 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 3 Ghante
Mood: Romantic Comedy · Cousin Love · Village Life · Funny · Family · Light Read
گاؤں کی شرارتی عینا اور ولایت سے لوٹا انگریز کزن — دادا جان کے گھر میں نوک جھونک کا طوفان۔
Kirdar
عینا: تیز طرار اور شرارتی لڑکی، جو انگریز کو سبق سکھانا چاہتی ہے۔
ذاعبان: باہر سے لوٹا کزن، جسے سب انگریز کہتے ہیں۔
عاریز: عینا کا ساتھی، ہر شرارت میں شامل۔
دادا جان: گھر کے بڑے، جن کے فیصلے سب کو حیران کرتے ہیں۔
Kahani Ka Khulasa
دادا جان کے گھر میں سب کی زندگی مزے سے گزر رہی تھی کہ ولایت پلٹ ذاعبان آ گیا۔ عینا اور اس کی ٹولی اس انگریز کو سبق سکھانے کے منصوبے بناتی ہے، کبھی کھیتوں میں پیچھا، کبھی نئی شرارت۔ مگر دادا جان کے دل میں کچھ اور ہی چل رہا ہے۔ ہنسی اور محبت سے بھرپور یہ رومانٹک کامیڈی ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“کھیتوں پر گیا ہے، قبرستان نہیں جو پیچھے جنازہ پڑھنے جانا تھا۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
کیا یہ مزاحیہ ناول ہے؟
جی ہاں، یہ ہلکی پھلکی رومانٹک کامیڈی ہے۔
ناول کا ہیرو کون ہے؟
ذاعبان، جسے سب انگریز کہتے ہیں۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








