Skip to navigation Skip to main content Skip to content
Aseer Tere Ishq Ka Urdu novel cover
Rank#52
Views608.8K

READ URDU NOVELS AT NOVELISTAN.COM

Aseer Tere Ishq Ka (Novel90099)

No ratings yet

Rate this novel

CompleteFamily PoliticsRomantic Urdu Novels

Novel code: Novel90099

Read OnlineDownload PDF

آفریدی خاندان، ایک خوددار لڑکی اور عشق کی اسیری — مکمل ناول اسیر تیرے عشق کا۔

Read the Novel

Sneak

آپ یہاں کیا کررہے ہیں؟“ اس کی آنکھوں کے ساتھ ساتھ آواز بھی پھٹی تھی۔ "تمھارے ساتھ رات گزارنے آیا ہوں۔“ مقابل کے زومعنیٰ انداز سے کہے الفاظ سنتے اس نے کمفرٹ کو جلدی سے اوپر تک کھنچا تھا۔ جبکہ اس کی اِس حرکت کو دیکھ مقابل نے بامشکل اپنی ہنسی ضبط کی تھی۔ جس وجہ سے اس کا چہرہ سرخ پڑا تھا۔ "مجھے آپ کے ساتھ نہیں سونا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ میں سوجاؤں گی۔ آپ اپنے گھر جائیں۔“ روانی میں بولتے وہ مقابل کی آنکھوں کی چمک دیکھ بوکھلا کر اپنی بات بدل گئی تھی۔ "تیرا میرا ہمارے بیچ کہاں میری پیاری بیگم۔۔ ہم تم تو ایک ہی ہیں۔“ ترنگ میں کہتے وہ بیڈ کے دوسرے کنارے ڈھیر ہوا تو وہ اچھل کر پیچھے کو ہوئی تھی۔ "آپ میرے ساتھ یہ نہیں کرسکتے۔“ وہ ایک دم سے بھڑکی تو وہ ایک جست میں اس تک پہنچا تھا۔ "کیا کررہا ہوں میں؟“ سحر طاری کرتے وہ اس کی جانب جھکا تو وہ ایک دم سے پیچھے کو ہوتی تکیے پر گری تھی۔ جبکہ وہ مزید اس کے قریب ہوتے اس کے دائیں بائیں بستر پر ہاتھ جما گیا تھا۔ "اب بولو بھی میں کیا کررہا ہوں تمھارے ساتھ؟“ انجان بنا وہ اپنے سوال کا جواب چاہتے اتنے کیوٹ لگ رہا تھا کہ ایزل سب بھول اسے دیکھے گئی تھی۔ اس کے روشن آنکھیں وجہہ چہرہ اس کے گلے کی گلٹی ہر چیز گویا اسے سحر میں جکڑ رہی تھی۔ وہ بےبس نہیں ہونا چاہتی لیکن ہو رہی تھی۔ مقابل اس کے حال سے باخبر گہرا سا مسکرایا اور جھک کر اس کی پیشانی چومتے سیدھا ہوا تھا۔ "دوا کھاکر آرام کرو۔ کیونکہ اگر میں بہکا تو تمھاری طرح میری نظریں نہیں بہکے گیں۔“ وہ جس طرح بےباکی سے گویا ہوا تھا۔ ایزل کے کانوں سے دھواں سا نکل آیا تھا۔ جبکہ خفت کے مارے اس کے گال بھانپ چھوڑنے لگے۔ اس کے بعد مجال ہے جو ایزل نے نگاہ اٹھاکر اسے دیکھا ہو۔ بس خاموشی سے دواکھاکر دو پیا اور سر تک کمفرٹ تان کر بستر میں غروب ہوگئی تھی۔ جبکہ وہ خود بھی اس کے قریب ہی بستر پر دراز ہوگیا تھا۔ "ایک بات پکی ہے۔ اب ہمیں کوئی بھی جدا نہیں کرسکتا۔ تم میری ہو۔“ عزم سے کہتے وہ اسے دیکھتے دیکھتے نیند کی وادیوں میں اترتا چلا گیا تھا۔ صبح اس کی آنکھ کھلی تو یوں لگا زندگی اس سے زیادہ خوبصورت نہیں ہوسکتی۔ ایزل کے چہرے سے کمفرٹ ہٹا ہوا تھا۔ چہرے پر معصوم تاثر لیے وہ ہاتھ کی مٹھی بنائے گال کے نیچے رکھے گہری نیند میں تھی۔ چہرے اور گردن پر آوارہ لٹیں محو استراحت اس کے دل کی جلن کا سبب بنی تھی۔ "میں دور اور تم اس قدر نزدیک۔۔“ اتنا کہہ کر اس نے نرمی سے وہ لٹیں اس کے مخملیں چہرے اور گردن کے خم سے سمیٹ دی تھیں۔ اس دوران اس نے خود پر ضبط کے کڑے پہرے بیٹھائے لیکن پھر بےبس ہوتے اپنا استحقاق استعمال کرتے وہ ہلکا سا جھکتے اس کے لبوں پر بکھرے تبسم کو سمٹ کر پیچھے کو ہوتے تیزی سے بستر سے اتر گیا تھا۔ وہ واش روم سے نکل کر آیا تو وہ اب تک سورہی تھی۔ وہ مسکراتے ہوئے کمرے سے نکل گیا تاکہ ایزل کے لیے اپنے ہاتھ سے ناشتہ تیار کرسکے۔ اس کے کمرے سے نکلنے کے کچھ دیر بعد ہی ایزل کے سائیڈ ٹیبل پر رکھا موبائل بجنے لگا تھا۔ مسلسل بچتے فون کی وجہ سے ایزل کی نیند میں خلل پڑا تو اس نے نیند میں ہی ہاتھ بڑھا کر فون اٹھایا اور کال ریسو کرتی کان سے لگا گئی۔ "مجھے بھول گئی کیا جانِ من؟ کہا تھا نا کہ تم پر میری مہر ہے۔ پھر کیسے وہ مرتضیٰ رات تمھارے گھر تمھارے پاس ٹہرا ہاں؟“ وہ تو پہلے ہی اس کی آواز پہچانتی ایک جھٹکے سے اٹھ کر بیٹھ تھی لیکن اس کی دہاڑ پر اس کے ہاتھ سے فون چھوٹ کر گود میں گرا تھا۔ کال چل رہی تھی لیکن اس کی ہمت نہیں تھی کہ وہ اس فون کو اٹھالے۔ وہ بس خوف سے سانس روکے اسکرین کو یوں دیکھ رہی تھی جیسے سامنے قیامت کھڑی ہو۔ مرتضی جو کمرے میں واپس اپنا فون لینے آیا تھا۔ اسے یوں بیٹھا دیکھ تیزی سے اس کی سمت لپکا تھا۔ "ایزل کیا بات ہے؟ تم ٹھیک ہو؟“ وہ فکرمند سا اس کے چہرہ ہاتھوں کے پیالے میں بھرتے ایزل کا سکتہ ختم کرنے کا سبب بنا تھا۔ اس نے پوری قوت سے اس کے سینے پر دونوں ہاتھ رکھتے اسے پیچھے دھکیلا تھا۔ "کیوں مجھے سکون نہیں لینے دے رہے ہیں؟ چلے کیوں نہیں جاتے؟ چھوڑ دیں میری جان خدا کے واسطے۔۔“ وہ پوری قوت سے چلاتی پینک ہوئی تھی۔ جبکہ وہ دور ہونے کے بجائے تیزی سے اس کے قریب بیٹھتے اسے سختی سے بانہوں میں بھنچ گیا تھا۔ وہ بری طرح کانپ رہی تھی۔ یوں جیسے اسے سخت جاڑا لگا ہو۔ وہ خوفذدہ تھی وہ سمجھ چکا تھا۔ اور یہ بھی کہ اس کے آنے سے پہلے وہ یقیناً کسی سے کال پر بعد کررہی تھی۔ وہ اسے خود سے دور کررہی تھی۔ پیچھے دھکیل رہی تھی۔ لیکن وہ اسے پچکار رہا تھا۔ بہلا رہا تھا۔ اسے سمٹ رہا تھا۔ جب وہ یہ سب کرتے تھک گئی تو پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی۔ "چلے کیوں نہیں جاتے؟ وہ مار دے آپ کو بھی۔ سمجھتے کیوں نہیں ہیں۔“ وہ گھٹی گھٹی آواز میں روتے ہوئے بولتی اس کی شرٹ مٹھیوں میں سختی سے دبوچے ہوئے تھی۔ جبکہ مرتضیٰ آفریدی ضبط کے کڑے مراحل سے گزرتے اس وقت دانت پر دانت جمائے بیٹھا تھا۔ اس نے سوچ لیا تھا کہ اسے کیا کرنا ہے۔

Download Novel PDF

Download PDF — Google Drive

Read Novel Online

Novel Ki Tafseel

Aseer Tere Ishq Ka novel — complete Urdu novel. Is page par aap Aseer Tere Ishq Ka online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.

Pages: 259  ·  Parhne Ka Waqt: Taqreeban 4 Ghante

Mood: Pathan Family · Afridi Family · Family Politics · Arranged Marriage · Emotional · Romantic

آفریدی خاندان کی تقریب، سب کی نظریں اس پر — مگر ایزل کو اب کسی چیز کی پروا نہیں رہی تھی۔

Kirdar

ایزل: خوددار لڑکی، جو لوگوں کی نظروں کی پروا چھوڑ چکی ہے۔

ضمیر آفریدی: ایزل کے والد، جو ہر حال میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مرتضیٰ آفریدی: خاندان کا ایک اہم فرد، جسے نظر انداز کیا گیا۔

Kahani Ka Khulasa

آفریدی خاندان کی ایک تقریب میں سب کی نظریں ایزل پر ہیں، مگر اسے اب کسی کی پروا نہیں۔ اس کے والد ضمیر صاحب اس کا منہ میٹھا کروا کر اسے ساتھ لے جاتے ہیں، اور خاندان میں ایک نئی چہ مگوئیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ عشق کی اسیری اور خاندانی رنجشوں کی یہ کہانی ضرور پڑھیں۔

Novel Ki Behtareen Line

“ایزل کو اب کسی چیز کی بھی پروا نہیں رہی تھی۔”

Share this Novel

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Aksar Poochay Janay Walay Sawal

کیا یہ پٹھان خاندان کی کہانی ہے؟

جی ہاں، کہانی آفریدی خاندان کے گرد ہے۔

ناول کی ہیروئن کون ہے؟

ایزل، ایک خوددار لڑکی۔

Novelistan App Main Parhein

Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.

Play Store se App Download Karein

Join Our Community

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *