Sneak
دادو جب پچھلی بار اسے ملیں تھیں، تب دیر سے آنے کے باعث حجاب نے ایک پل کو نقاب نہیں اتارا تھا، اور کھائے پیے بغیر ہی چلی گئی۔۔ دادو نے اسے اسٹیج پر اپنے ساتھ بٹھایا۔ حجاب کو آج کئی چہرے نظر آئے جو عام دنوں میں گھر رہنا تو دور، بلکہ گھر تشریف ہی مہمانوں کی طرح لاتے تھے۔۔ مہوش کی امی، تائی اور بھابی نک سک کے مہمانوں کی طرح کونے میں بیٹھیں کوفت سے ہر آتے بندے کو دیکھ رہی تھیں۔ مہوش بھی جویریہ کو لے کر دور جا بیٹھی۔ میلاد شروع ہوتے ہی خاموشی چھا گئی، بس اس خوبصورت لڑکی کی آواز پورے ہال میں گونج رہی تھی۔ ابھی میلاد شروع ہوئے آدھا گھنٹہ ہی ہوا ہو گا کہ مہوش جویریہ کو لے کر گھر کے اندر داخل ہو گئی۔ آہستہ آہستہ مہوش کی امی اور تائی بھی نکل گئیں۔۔۔ حجاب کو افسوس ہوا، کم سے کم دادی کا دل رکھنے کے لیے کچھ دیر اور بیٹھ جاتیں۔۔ "بیٹے، ان پر دھیان نہ دو، ساری زندگی گزر گئی ان کی یہ حرکتیں دیکھ کر۔" دادی دکھ بھرے لہجے میں کہہ کر میلاد پڑھنے والیوں کی طرف متوجہ ہو گئیں۔ حجاب بھی سوچ جھٹک کر انہیں سننے لگی۔۔۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Ana Parast novel by Yusra — complete Urdu novel. Is page par aap Ana Parast online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 461 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 7 Ghante
Mood: Forced Marriage · Ego Clash · Hate To Love · Family Pressure · Emotional · Long Novel
جس شخص سے اسے دنیا میں سب سے زیادہ نفرت تھی، اگلے ہی دن اس کے جملہ حقوق اسی کے نام ہو گئے۔
Kirdar
حجاب تاثیر: خوددار اور با پردہ لڑکی، جسے انا اور حالات آزماتے ہیں۔
ابراز حیات: جس سے حجاب سب سے زیادہ نفرت کرتی تھی۔
حجاب کی ماں: جو بیٹی کو مجبور کرتی ہیں۔
دادو: حجاب سے محبت کرنے والی بزرگ۔
Kahani Ka Khulasa
حجاب گھر میں داخل ہوتی ہے تو سامنے ابراز حیات پوری آن بان سے بیٹھا ہے، اور بارات اس کا انتظار کر رہی ہے۔ ماں کے دباؤ میں ایک جھوٹ بولا جاتا ہے اور اگلا دن حجاب کی زندگی میں طوفان لے آتا ہے۔ انا پرست دو لوگوں کا یہ رشتہ کیا کبھی محبت بن پائے گا؟ یسریٰ کا یہ مکمل ناول ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“اس دن جب پوچھ پوچھ کر بیزار ہو گئی تھی، تب جواب کیوں نہیں دیا؟”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
ناول کا ہیرو کون ہے؟
ابراز حیات۔
کیا یہ زبردستی کی شادی پر ہے؟
جی ہاں، ہیروئن کی شادی دباؤ میں ہوتی ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








