Sneak
" ایسے جواب لکھنے سے بہتر تھا کہ اپنا ٹیسٹ خالی چھوڑ دیتیں "سمیر درانی نے ٹیسٹ پھاڑ کر اسکے منہ پر دے مارا۔ جہاں مارے شاک کے ساری کلاس میں سناٹا چھا گیا وہیں ماہین نے زخمی نگاہوں سے اپنے ٹیچر کو دیکھا جو اس کا شوہر بھی تھا۔ اور وہ جانتا تھا کہ پچھلے ایک ہفتے سے اسکی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ جب سے ماہین اسکی زندگی میں آئی تھی وہ اسکو یوں ہی ہر پل ذلیل کرتا مگر اب وہ تھک چکی تھی۔ وہ بوجھل دل کے ساتھ گھر لوٹا تو ماہین آگے سے غائب تھی۔۔۔۔۔۔ اور ایک کاغذ پر سمیر سے شدید نفرت کا اظہار لکھا تھا۔ غصے سے کاغذ کو مسل کر سمیر نے۔۔۔۔۔۔۔۔ " یہ سب ڈرامے کرنا بند کر دو۔ اٹھو اور کپڑے بدل کر آؤ۔۔۔ مجھے تمہیں ایسےدیکھنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی میرا کوئی ارمان ہے۔ " وہ جو دلہن بنے ہوئے اس کے کمرے میں موجود بیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی۔ اچانک سے اس کا دلہا کمرے میں داخل ہوتا ہوا اس پر دھاڑتے ہوئے بولا تھا۔ کندھے پر ڈالی ہوئی سیاہ شال نوچ کر دور پھینکی تھی۔ یہ وہ مصیبت تھی۔ جو بن بلائے اس کے گلے آن پڑی تھی۔ اس نے تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کی زندگی میں یہ بھی دن آئے گا کہ اسے بھی کوئی بلیک میل کر سکے گا مگر یہ ہو چکا تھا۔ تبھی وہ خاموشی سے بغیر کوئی ری ایکشن دیے ہوئے اٹھ کر باتھ روم کی جانب بڑھ گئی تھی۔ کچھ ہی دیر بعد وہ سادہ سے کپڑوں میں واپس آتے خاموشی سے بستر پر بیٹھ چکی تھی۔ "اب یہاں کہاں بیٹھ رہی ہو؟ تمہاری جگہ یہ نہیں جا کر چپ چاپ صوفے پر سو جاؤ اور مجھ سے زیادہ امیدیں لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ نہ تم میری محبت ہو نہ پسند نہ خوائش بلکہ توپ ہو میرے گلے کا۔۔۔۔۔۔" نہ جانے اسے دیکھتے ہوئے کیوں سمیر درانی کا خون کھول رہا تھا وہ جتنا اس بارے میں سوچتا تھا۔ اس کا خون ابل ابل کر اس کے وجود کو خاکستر کیے ہوئے تھا۔ یہ لڑکی انجانی آفت کی طرح اس کے گلے پڑ گئی تھی۔ "مسٹر سمیر دورانی اگر شوقیہ طور پر شادی آپ نے نہیں کی۔۔۔ تو اپنی پسند سے شادی میں نے بھی نہیں کی۔۔۔ آپ کو بھی مجھ پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔ تو یہ ظاہر کرنا چھوڑدیں کہ آپ کی بھی میرے نزدیک کوئی اہمیت ہے۔۔۔ اسلیے چیخیں،،، چلائیں کسی اور کے سامنے م۔۔۔۔۔" وہ جو اسے غصے بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ اچانک سے ابھرنے والی اس کی آواز سے وہ دنگ ہی رہ گیا تھا۔ اسے کہاں امید تھی یہ سامنے دبوسی نظر آنے والی لڑکی اس سے کچھ ایسا بھی کہہ سکتی تھی۔ حیران بڑی بڑی آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے وہ ابھی خود کو کسی جواب کے لیے تیار کر ہی رہا تھا۔ جب وہ ایک ہی جھٹکے سے کھڑی ہو گئی تھی۔ " مجھے کوئی شوق نہیں ہے۔ آپ کے کمرے میں رہنے کا۔۔۔ عزت سے پیش آئیں۔۔۔ تو میں بھی آپ کے ساتھ عزت کا معاملہ رکھ سکتی ہوں۔ نہیں تولے اور دے والا حساب ماہین ضرار کا ہے۔" سرد آنکھوں سے اسے دیکھ کر بولتی ہوئی سامنے موجود صوفے کی جانب بڑھ گئی تھی۔ کمفرٹر کھولتے ہوئے وہ اس کے اندر چھپ چکی تھی۔ سمیر درانی اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے گہرے سانس بھر کر رہ گیا تھا۔ یہ لڑکی اسے بہت ہی کڑا وقت دینے والی تھی۔ وہ جو یہ سمجھ رہا تھا کہ یہ لڑکی دبو سی ہے اس کی ایک ہی بار بولنے پر خاموشی سے اس کی بات مان جائے گی مگر نہیں جانتا تھا کہ کس سے پالا پڑا ہے۔۔۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Be Mol Wafa novel — complete Urdu novel. Is page par aap Be Mol Wafa online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 91 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 1 Ghanta
Mood: Strict Professor · University Life · Rude Hero · Hidden Past · Emotional · Romantic
"اٹ از ناٹ مائی کنسرن، گیٹ آؤٹ" — نیا پروفیسر اپنا سارا غصہ صرف اسی پر کیوں نکالتا ہے؟
Kirdar
ہیروئن: حساس طالبہ، جو نئے پروفیسر کے غصے کا نشانہ بنتی ہے۔
نیا پروفیسر: سرد لہجے والا سخت مزاج نوجوان، جس کے غصے کے پیچھے کوئی پرانی کہانی ہے۔
Kahani Ka Khulasa
یونیورسٹی کے نئے پروفیسر کا سرد رویہ پوری کلاس کو حیران کر دیتا ہے، مگر اس کا سب سے زیادہ غصہ ایک ہی لڑکی پر نکلتا ہے۔ وہ جانتی ہے کہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے، مگر خاموش ہے۔ ماضی کے رشتے اور ایک بے مول وفا کی یہ کہانی ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“اگر آپ لیٹ تھیں تو آنے سے پہلے اپنا کام مکمل کر کے پھر میری کلاس میں انٹر ہوتیں۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
ناول کا ہیرو کون ہے؟
یونیورسٹی کا نیا اور سخت مزاج پروفیسر۔
کیا یہ یونیورسٹی لائف پر ہے؟
جی ہاں، کہانی کا بڑا حصہ یونیورسٹی میں ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








