Sneak
"کیسی ہو فاطمہ؟" علی نے اسکے چہرے پر چھائی خفگی سے محظوظ ہوتے ہوئے پوچھا تھا۔ اس نے کوئی جواب نہیں دیا اور موبائل اٹھا کر کمرے سے جانے لگی۔ علی نے اسکی کلائی تھام کر اسے روک لیا تھا۔ فاطمہ نے دل میں خواہش کی تھی کی یہ لمحہ یہی رک جائے۔ وقت تھم جائے۔ " فاطمہ! تم کل مجھ سے کچھ کہنا چاہ رہی تھی؟" علی نے اسکی کلائی چھوڑ دی تھی۔ اب فاطمہ اس کے عین سامنے آ کر کھڑی ہوگئ تھی ایسے کہ وہ بیڈ پر بیٹھا تھا اور وہ اس کے روبرو کھڑی تھی۔ "لیکن آپ سننا نہیں چاہ رہے تھے۔" فاطمہ نے ماتھے پر بل ڈال کر کہا۔ "آئم آل ایرز۔۔ بتاو کیا بات ہے۔" اب وہ سنجیدہ دکھائی دیتا تھا۔ "آپ سے بات کرنے سے اچھا ہے میں ان دیواروں سے بات کر لوں۔ کم از کم یہ آپ سے زیادہ توجہ دیں گی میری باتوں کو۔" اب وہ مسکرا دیا تھا۔ "بھئ ان دیواروں کے پاس کرنے کو تو کچھ ہے نہیں۔ یہ تو سارا دن ساری رات بھی تمہاری باتیں سن سکتی ہیں۔ لیکن میں تو کام کاج والا بندہ ہوں۔ صرف کام کی بات ہی دھیان سے سن سکتا ہوں۔" "ارےےےے!! کیا مطلب آپ کا۔ میں فضول میں بولتی ہوں؟ کام والی بات نہیں کرتی؟" فاطمہ نے دونوں ہاتھ لڑاکا عورتوں کی طرح پہلو پر رکھ ، گھور کر پوچھا تھا۔ "نہیں۔۔ تم تو الہام سناتی ہو۔" علی کی بات سن کر فاطمہ کا منہ کھل گیا، آنکھیں پھیل گئیں۔ اسے لگا تھا علی نے اس کا مذاق اڑایا یے۔ لیکن علی کے چہرے پر پھیلی سنجیدگی کوئی اور ہی سندیسہ دے رہی تھی۔ فاطمہ کچھ کہنے نہ کہنے کی جنگ لڑتی پیر پٹخ کر، ہونہہ کرتی کمرے سے باہر نکل گئی۔ علی کے بلند و بانگ قہقہے نے اسکا تعاقب کیا تھا۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Alum Mohabbat novel by Kisa e Zahra — complete Urdu novel. Is page par aap Alum Mohabbat online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 249 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 4 Ghante
Mood: Married Life · Distant Husband · Hidden Secret · Emotional · Family · Romantic
حالات بدل گئے، مگر دوستی والا وہ ماحول کبھی لوٹ کر نہ آیا — فاطمہ نے قسم کھائی کہ وہ سب ٹھیک کر کے رہے گی۔
Kirdar
فاطمہ: پر امید اور وفادار بیوی، جو رشتہ بچانے کی ٹھان لیتی ہے۔
علی: فاطمہ کا شوہر، جس کی خاموشی کے پیچھے کوئی راز ہے۔
سارہ: گھر کی ننھی رونق۔
Kahani Ka Khulasa
فاطمہ اور علی کے بیچ کبھی دوستی جیسا ماحول تھا، مگر اب سب کچھ بدل چکا ہے۔ علی گھر پر وقت گزارنے لگا ہے، مگر رات کے سناٹے میں اس کا غائب ہو جانا فاطمہ کو بے چین کر دیتا ہے۔ کیا یہ خاموشی کسی بڑے راز کو چھپائے ہوئے ہے؟ کساء زہرا کا یہ ناول محبت اور صبر کا امتحان ہے۔
Novel Ki Behtareen Line
“آگے خوشیاں ہی خوشیاں ہوں گی۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
ناول کا ہیرو کون ہے؟
علی، فاطمہ کا شوہر۔
کیا یہ شادی کے بعد کی کہانی ہے؟
جی ہاں، کہانی میاں بیوی کے رشتے کے گرد ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








