Skip to navigation Skip to main content Skip to content
Band Quba Khulne Lagi Jana Urdu novel cover
Rank#52
Views590.0K

READ URDU NOVELS AT NOVELISTAN.COM

Band Quba Khulne Lagi Jana (Novel90106)

No ratings yet

Rate this novel

CompleteFamily Drama

Novel code: Novel90106

Read OnlineDownload PDF

شادی کے ہنگامے اور ٹوٹتے رشتوں کی کہانی — سعدیہ عابد کا مکمل ڈائجسٹ ناول۔

Read the Novel

Sneak

’’تو کیا ٗ کچھ نہیں ہوگا ٗ ہاں ایک خلش سی رہ جائے گی۔‘‘

’’اس کا مطلب حنین عالم! کسی مرد کو اس کے پرکشش چہرے ٗ زبردست جاب، گڈریپوٹیشن جیسیخصوصیات کی بنا پر نہیں بلکہ اس کے پرکشش ہاتھ پیروں کی وجہ سے محبت کرے گی؟‘‘

’’مے بی۔‘‘ اس نے لاپرواہی سے کاندھے اچکا دیئے تھے اور اسے فون پر بزی دیکھ کر وہ پانی پی کر آنے کا اشارہ کرکے آگے بڑھی تھی کہ اسے کولڈ ڈرنک سرو کرتا ویٹر نظر آیا اور اس نے اشارے سے اسے بلا کر کولڈ ڈرنک سے بھرا گلاس اٹھا لیا تھا اور جیسے ہی وہ سحرش کی طرف بڑھنے لگی تھی کسی نے اسے بازو سے تھام کر اپنی جانب کھینچا تھا اور کولڈ ڈرنک کا گلاس اس کے اور نووارد کے کپڑوں کو گیلا کر تازمین بوس ہو گیا تھا۔

’’آپ… آپ کی ہمت بھی کیسے ہوئی میرا بازو تھامنے کی؟‘‘ ماہ کنعان کو دیکھ کر اس کا غصہ آسمان کو چھونے لگا تھا۔

’’حنین! میں آپ سے…!‘‘

’’اوہ یو شٹ اپ… آپ خود کو سمجھتے کیا ہیں؟ مجھے تین دن سے پریشان کرکے رکھا ہوا ہے ٗ پہلے ٹکرائے اور میری بندیا گم گئی ٗ لیکن ارحم بھیا سے مجھے ہی ڈانٹ پڑی اور کل میری چوڑیاں توڑیں اور میرا پائوں صرف آپ کی وجہ سے زخمی ہوا اور آج میں آپ کی وجہ سے تکلیف میں ہوں اور اپنی پسند کی سینڈل بھی نہ پہن سکی اور ابھی اس طرح میرا بازو پکڑنے کا مطلب؟‘‘ اس کی زبان فراٹے بھر رہی تھی کہ ماہ کنعان نے اس کے پنکھڑی سے نازک لبوں پر انگلی رکھ دی تھی۔

’’تم بولتے ہوئے سانس نہیں لیتیں؟‘‘ اس کی پھٹی پھٹی نگاہوں میں جھانکا تھا۔ اس نے ماہ کنعان کی انگلی لبوں سے ہٹانا چاہی تھی مگر اس نے اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے ایسے جھٹکا دیا تھا کہ اس کی پشت ماہ کنعان کے سینے سے آ لگی تھی۔

’’تمہارا ہر الزام جھوٹا ہے ٗ مگر سر آنکھوں پر ٗ مگر اس طرح نان اسٹاپ بولتے ہوئے اپنے احمریں لبوں پر تو ترس کھایا ہوتا۔‘‘ اس نے سرگوشی کی تھی ٗ مگر وہ خود کو اس کی گرفت سے نکالنے کی کوشش میں محض ہلکان ہی ہو رہی تھی اور ماہ کنعان نے اس کی پشت پر بکھرے سیاہ آبشار کو نرمی سے ایک سائیڈ پر کیا تھا۔

’’تمہارے یہ بال بہت خوبصورت ہیں ٗ سیاہ ریشمی…!‘‘ وہ بے خودی میں اس کی تعریف کر رہا تھا۔

’’پلیز لیو می!‘‘ اس کے ہونٹ کپکپائے تھے اور اس نے دایاں ہاتھ نرمی سے اس کے ہونٹوں پر رکھا تھا اور بائیں ہاتھ کی مدد سے اس کی کمر پر حصار باندھا تھا اور معمولی سا جھک کر اس نے حنین کی صراحی دار گردن پر اپنے ہونٹ رکھ دیئے تھے ٗ اس کی جسارتیں اور بڑھتیں کہ سحرش بولتے ہوئے وہاں آ رہی تھی جس کی وجہ سے اس نے حنین کے وجود کے گرد سے اپنا حصار ہٹاتے ہوئے فاصلہ قائم کر دیا تھا۔

’’تم یہاں کیوں آ کھڑی ہوئی تھیں؟ نزہت تم سے بات…!‘‘ وہ بولتی ہوئی آ رہی تھی ٗ مگر اس کے ساتھ کھڑے ماہ کنعان کو دیکھ کر بات ادھوری چھوڑ دی تھی۔

’’آپ… کیسے ہیں؟‘‘ سلام کے بعد خیریت دریافت کی تھی۔

’’آئی ایم فائن۔‘‘ اس نے بات کرتے ہوئے حنین کو دیکھا تھا۔

’’ارے… تم رو رہی ہو ٗ کیا ہوا؟ کہیں پھر تمہاری اور کنعان بھائی کی ٹکر تو نہیں ہو گئی؟‘‘ وہ ان دونوں کو دیکھ رہی تھی۔

’’کچھ ایسا ہی ہے اور اس بار غلطی میری تھی ٗ آئی ایکسپٹ دیم… بٹ نقصان تو میرا بھی ہوا ہے ٗ صرف ان کے نہیں میرے کپڑوں پر بھی کولڈ ڈرنک گری ہے۔‘‘ ماہ کنعان کے انداز و لہجے میں بلا کی سنجیدگی تھی اور وہ جو اس کی اتنی جرأت پر انگشت بدنداں تھی ٗ اتنے صاف جھوٹ پر نگاہ اٹھائی تھی اور اس کے مسکراہٹ اچھالنے پر وہ وہاں سے نکلنے لگی تھی اور سحرش اس کو وہاں سے جاتے دیکھ ماہ کنعان سے ایکسکیوز کرتی اس کے پیچھے بھاگی تھی اور جلدی سے اس کا ہاتھ پکڑ کر روک لیا تھا۔

’’حنین! پلیز چپ کر جائو ٗ اس طرح روتے ہوئے سب کے درمیان جائو گی تو سب پریشان ہو جائیں گے ٗ اتنی معمولی سی بات کو بڑھانے سے فائدہ؟‘‘

’’معمولی سی بات؟ تم تم نہیں جانتیں سحرش! کہ فیصل بھیا کے دوست نے میرے ساتھ…!‘‘ وہ ہچکیوں سے روتے ہوئے اس سے بولتی رک گئی تھی۔ کیونکہ اسے وہ سب بتانے میں جھجک سی آ گئی تھی۔

’’تم پاگل ہو حنین! ان کے ٹکرانے سے کولڈ ڈرنک گر گئی تو کیا ہوا ٗ جا کر کپڑے واش کر لو ٗ اس میں اتنا رونے والی کیا بات ہے؟‘‘

’’تم میری بات سمجھ نہیں رہیں سحر!‘‘ ماہ کنعان کو وہاں سے نکل کر آگے جاتے دیکھ کر وہ خاموش ہو گئی تھی۔

’’چھوڑو ان باتوں کو ٗ تم اس روم میں جا کر کپڑے واش کر لو ٗ اس طرح جائو گی تو سب پریشان ہوں گے۔‘‘ وہ اس کا ہاتھ تھامے واش روم پلس ڈریسنگ روم کی طرف بڑھی تھی۔

’’تم جائو حنین! میں ذرا مما کی بات سن لوں۔‘‘ وہ ڈریسنگ کے باہر سے ہی پلٹ گئی تھی اور وہ سحرش کو روکنے کیلئے پلٹی تھی ٗ مگر اس کے چلے جانے پر وہ یکدم دروازہ کھولتی اندر چلی گئی تھی اور اسے اندازہ نہیں ہوا تھا کہ وہ لیڈیز واش روم کے بجائے جینٹس واش روم میں داخل ہو گئی تھی۔

Download Novel PDF

Download PDF — Google Drive

Read Novel Online

Novel Ki Tafseel

Band Quba Khulne Lagi Jana novel by Sadia Abid — complete Urdu novel. Is page par aap Band Quba Khulne Lagi Jana online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.

Pages: 176  ·  Parhne Ka Waqt: Taqreeban 3 Ghante

Mood: Digest Novel · Wedding Drama · Family · Misunderstanding · Emotional · Romantic

شادی کے ہنگامے، ٹوٹتے رشتے اور ایک لڑکی جو سب کچھ داؤ پر لگا کر بھی خاموش رہی۔

Kirdar

زرمین: حساس لڑکی، جو اپنوں کی خوشی کے لیے خود کو پیچھے رکھتی ہے۔

امجد: زرمین کا بھائی۔

فیصل: کہانی کا اہم کردار، جس کی دوستی گہری ہے۔

Kahani Ka Khulasa

شادی کی تیاریاں، مہندی کی رات اور رشتوں کے اتار چڑھاؤ — اس سب کے بیچ زرمین اپنے دل کی بات کہہ نہیں پاتی۔ ایک ٹوٹتی شادی اور غلط فہمیوں کا سلسلہ کہانی کو نیا موڑ دیتا ہے۔ رابطہ ڈائجسٹ کا یہ ناول سعدیہ عابد کے قلم سے ہے۔

Novel Ki Behtareen Line

“اس بات کو بھول جاؤ، اور اپنی زندگی کو آگے بڑھاؤ۔”

Share this Novel

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Aksar Poochay Janay Walay Sawal

کیا یہ ڈائجسٹ ناول ہے؟

جی ہاں، یہ رابطہ ڈائجسٹ میں شائع ہوا۔

کیا یہ شادی پر مبنی ناول ہے؟

جی ہاں، کہانی شادی کے ہنگاموں کے گرد ہے۔

Novelistan App Main Parhein

Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.

Play Store se App Download Karein

Join Our Community

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *