Sneak
"آج دوسری دفعہ ذلیل کروا دیا اس منڈے نے... پتہ نہیں اس کی عقل کہاں مر گئی ہے" رفیق صاحب ٹھنڈے نہیں ہو رہے تھے "ابو سارا قصور اویس کا ہی تو نہیں ہے, وہ جو پیچھے چھمک چھلو کھڑی ہے وہ بھی برابر کی شریک ہے اس کے ساتھ " زرینہ کی زبان میں خارش ہوئی تھی "تو چپ کر جا... " زبیر نے اسے گھرکا "کیوں چپ کر جاؤں... دو چپیڑیں اس کے منہ پر بھی مارنے والی ہیں, جس دن سے یہ ہمارے گھر میں آئی تھی اس دن سے یہ اویس پر ڈورے ڈال رہی تھی, بے شرم... بے حیا...اسی کی وجہ سے وہ عین بارات والے دن بھاگ گیا تھا" زرینہ بولتی چلی گئ "بکواس بند کر لے... " اویس نے اسے گھرکا اور اس سے پہلے کہ کچھ اور کہتا, حاتم دھاڑ سے دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا, اس کے پیچھے علینہ اور نسرین تھی "ذلیل, کمینے تجھے زندہ نہیں چھوڑوں گا میں... حرامزادے" اس نے اویس کا گریبان پکڑ کر تابڑ توڑ چہرے پر مکے برساۓ تھے "حاتم یار چھوڑ دے... بس کر دے" زبیر اور حمزہ بیچ میں آۓ تھے "سالے تو نے نہ دوستی کا لحاظ کیا اور نہ رشتے داری کا... " حاتم اس کا گریبان ہی نہیں چھوڑ رہا تھا "حاتم بس کر دے یار... چھوڑ دے" زبیر نے بمشکل حاتم کے ہاتھوں سے اس کا گریبان آزاد کروایا, اویس کے منہ سے خون بہنے لگا تھا "اور تو... " وہ قہر بار نظروں سے شرمین کی طرف مڑا "حاتم بس... اسے کچھ نہ کہیں" نسرین یکدم اس کے آگے آئی تھی "میری عزت دو کوڑی کی کر دی اس لڑکی نے... " وہ چنگھاڑا تھا "حاتم پتر... چل بس, بس کر دے" رخسانہ اٹھ کر اس کے پاس آئی تھیں "پتر ہم مجرم ہیں تیرے... جو چاہے سزا دے دے, مار لے اسے جتنا مارنا ہے حالانکہ اسے مارنے سے تیری سونے جیسی عزت واپس نہیں آنیوالی" وہ رو پڑیں, اویس نے اپنی آستین سے ہونٹوں سے رستا خون صاف کیا تھا, نسرین, شرمین کو اپنے پیچھے چھپاۓ کھڑی تھی "حاتم بھائی جو ہونا تھا سو ہو گیا... غصہ ٹھنڈا کریں اپنا" زبیر نے کہا, وہ بیچارہ چارپائی کو ٹھوکر مار کر اسی پر گر گیا "حاتم پتر... نکاح تو کر لیا ان دونوں نے... آگے دیکھ لے کیا کرنا ہے ؟ اگر ابھی اسے چھوڑ کر جانا ہے تو چھوڑ جا... میرے لئے آج سے یہ میری بہو ہے, چاہے جیسے بھی سہی... لیکن بہتر تو یہ ہے کہ ساتھ لے جا, تھوڑے دنوں تک اسے رخصت کروا کر لے آئیں گے, لوگوں کے سامنے تھوڑا بھرم رہ جاۓ گا پتر" رخسانہ کہتی چلی گئیں "بھرم تو سارا کرچی کرچی کر دیا آنٹی اس حرامزادے نے" حاتم تڑخ کر بولا "اس خبیث نے اپنی بہن کا بھی نہیں سوچا" اسے دوبارہ غصہ چڑھا تھا "حاتم بھائی... امی ٹھیک کہہ رہی ہیں, آپ ایسا کریں ابھی شرمین کو اپنے ساتھ لے جائیں... ابھی کسی کو کچھ نہیں پتہ, پھر ہم کچھ دنوں تک رخصتی کر لیں گے" زبیر نے کہا "حاتم یہ ہی ٹھیک ہے... " نسرین نے کہا, حاتم نے قہر آلود نگاہوں سے شرمین کی طرف دیکھا "یہ مجھے گھر جاتے ہی مار دے گا" وہ دھیرے سے بولی تھی "شرمین میرے نکاح میں ہے اب... اگر تو نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی تو.... " حاتم اویس کی بات سنتے ہی سلگ اٹھا "تو خدا کا شکر ادا کر کہ میں یہاں خالی ہاتھ آیا ہوں حرام خور... اور یہ... ؟" وہ تیزی سے شرمین کی طرف بڑھا "اس بے غیرت کو تو ابھی تیرے سامنے یہاں زندہ گاڑھ کر دفن کرتا ہوں, اکھاڑ تو کیا اکھاڑے گا میرا " حاتم نے شرمین کا بازو جکڑا تھا "حاتم بس کر.. جوان بہن ہے تیری... بس کر دے" رخسانہ اور نسرین نے بمشکل اسے پرے کو دھکیلا "چل اے... چل کے گاڑی میں بیٹھ" نسرین نے اسے دروازے کی طرف دھکیلا تھا
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Bahoon Main Tham Le novel by Ayesha Zulfiqar — complete Urdu novel. Is page par aap Bahoon Main Tham Le online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 488 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 8 Ghante
Mood: Nikah Drama · Family Honour · Groom Changed · Emotional · Family · Romantic
اویس پیچھے ہٹ گیا تو رملہ کی عزت بچانے کے لیے زبیر سے نکاح کا فیصلہ ہوا — مگر رملہ کو اس کی خبر تک نہیں۔
Kirdar
رملہ: معصوم لڑکی، جس کی قسمت کا فیصلہ اس کی لاعلمی میں ہوتا ہے۔
زبیر: جس سے رملہ کا نکاح طے کیا جاتا ہے۔
اویس: جو عین وقت پر پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
شمیم اور رخسانہ: دونوں گھروں کی مائیں۔
Kahani Ka Khulasa
رملہ کی بارات آنے کو ہے کہ اویس پیچھے ہٹ جاتا ہے، اور دونوں گھروں کی عزت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ ماں کی التجا پر زبیر کو دولہا بنا دیا جاتا ہے، مگر رملہ کو یہ بتایا ہی نہیں جاتا۔ کیا ایسا نکاح کبھی سچا رشتہ بن سکتا ہے؟ عائشہ ذوالفقار کا یہ ناول ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“لڑکی یا لڑکے کو لاعلمی میں رکھ کر نکاح نہیں ہوتا۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
ناول کا ہیرو کون ہے؟
زبیر، جس سے رملہ کا نکاح ہوتا ہے۔
کیا اس میں دولہا بدلنے کی کہانی ہے؟
جی ہاں، عین وقت پر دولہا بدل جاتا ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








