Skip to navigation Skip to main content Skip to content
Asmanon Par Hai Likha Urdu novel cover
Rank#93
Views362.5K

READ URDU NOVELS AT NOVELISTAN.COM

Asmanon Par Hai Likha (Novel90100)

No ratings yet

Rate this novel

CompleteCousin Marriage BasedFamily Story

Novel code: Novel90100

Read OnlineDownload PDF

بہن بھائیوں کی رونق اور آسمانوں پر لکھے رشتے — عائزہ خان کا طویل مکمل ناول۔

Read the Novel

Sneak

اوووہ گاڈڈڈڈڈ ۔۔۔۔۔۔۔ آئ ایم رئیلی سوری ۔۔۔۔ رئیلی سوری ۔۔۔۔۔ مجھے نہیں پتا تھا یہاں کیچڑ ہے ورنہ میں دھیان سے چلاتا ۔۔۔۔۔

جبکہ اس شخص کی بولنے کی وجہ سے لیزہ ہوش کی دنیا میں آئ تھی

ہوووو ۔۔۔۔۔ یہ ۔۔۔ یہ ۔۔۔۔ میرا ڈریس ۔۔۔۔۔۔

صدمے سے اسکی گھٹی گھٹی آواز نکلی تھی اور اسی کے ساتھ شدید غصہ اسکی طبیعت پر سوار ہوا تھا ۔۔۔۔

یہ کیا کیا آ پ نے ۔۔۔۔ آپ جانتے ہیں کیا کیا ہے آپ نے ۔۔۔۔ ؟؟؟؟

لیزہ کی چیخ نما آواز نمودار ہوئئ تھی جس پر وہ ایک دم سے گھبرا گیا تھا ۔۔۔۔۔

دیکھیے میڈم ۔۔ میں معزرت خواہ ہوں لیکن غلطی آپکی ہے آپ ۔۔ ۔۔

اس شخص نے رسانیت سے اس سے کہنا چاہا تھا لیکن قسمت خراب تھی جو لیزہ کے سامنے ہی اسکی غلطی بتا دی ۔۔۔۔۔

کیا ۔۔۔۔۔۔ میری غلطی ہے ایک تو آپ نے میرا ڈریس خراب کر دیا اوپر سے میری غلطی ہے ۔۔۔۔ خود تو اتنی بڑی گاڑی میں گھوم رہے ہیں اور دوسروں کا خیال ہی نہیں ہے آپ جیسے لڑکوں کو۔۔۔۔۔

وہ ایک دم سے ہائپر ہوتے ہوئے سامنے کھڑے شخص سے بولی تھی ۔۔۔۔

جی آپکی ہی غلطی ہے بلکل اور مجھے طعنے ایسے دے رہی ہیں جیسے خود ابھی بھیگ مانگ کر آرہی ہیں حد ہوگئ بھلائ کا زمانہ نہیں ہے ۔۔۔۔

لیزہ کی بات پر اس نے اپنی آنکھیں گھما کر بالوں میں ہاتھ پھیرا تھا ۔۔۔

بھلائ اور تم ۔۔ ۔۔۔۔ تمہیں پتا ہے پورے چودہ ہزار کا سوٹ ہے فرسٹ ٹائم پہنا تھا میں نے ۔۔۔ میں کیا کرونگی اب ۔۔ ۔ میرا فیوریٹ سوٹ ۔ ۔۔۔

اسنے آپ جناب کا لائحہ سائڈ میں رکھتے ہوئے کہا تھا ۔۔۔۔

اوووو بی بی ۔۔ ۔۔۔ معاف کرو مجھے لو پکڑو چودہ ہزار روپے اتنے تو میں اپنی گھر کی ماسی کو چلتے پھرتے دے دیتا ہوں ۔۔۔۔

کچھ لمحوں تک تو وہ چودہ ہزار پر اٹکا رہا پھر اسکے چہرے پر مسکراہٹ آئ تھی اور مسکراتے لہجے میں اس سے بولا تھا ۔۔۔۔

تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے یہ پیسے دیکھانے کی کیا سمجھتے ہو خود کو ہاں ۔۔۔۔۔۔ مجھے میرا ڈریس صحیح چاہیے بس ۔۔۔۔۔

اس کا لہجہ خطرناک حد تک تبدیل ہوا تھا ۔۔۔۔

کہاں سے لا کر دوں میں ۔۔۔۔ دیکھیں معمولی سا دھبہ ہے دھل جائے گا آپ پلیز میرا ٹائم ویسٹ مت کریں مجھے ارجنٹ پہنچنا ہے ۔۔۔۔

اچھاااااا ۔۔۔۔۔ معمولی ہے تو پھر ٹھیک ہے آپ جائیں ۔۔۔۔۔

لیزہ نے کچھ سوچتے ہوئے اس کی طرف دیکھ کر کہا جو جانے کی بات سن کر خوش ہوا تھا ۔۔۔

ابھی وہ سیٹ پر بیٹھا ہی تھا جب کرررررچچچچچ کی آواز سنائ دی تھی گاڑی میں بیٹھے شخص کی نظریں باہر کی طرف اٹھیں تھیں اور لیزہ کو سامنے کھڑے دیکھ چونکہ تھا اگلے ہی لمحے وہ سامنے سے ہٹی تھی اور وہ اسے ایک نظر دیکھتا ہوا آگے بڑھا لے گیا تھا اپنی گاڑی ۔۔۔۔

خس کم جہاں پاک ۔۔۔۔۔ پیچھے لیزہ ہاتھ جھاڑتے ہوئے مسکراتے ہوئے بولی تھی اور پھر گھر کی طرف بڑھ گئ تھی پورے چار مہینے بعد وہ مسکرائ تھی لیکن کون جانے کہ آگے کیا ہو گا ۔۔۔۔

ہمارا ساتھ اگر مناسب لگے تو ،۔

کچھ پل ہمیں بھی دے جانا ، تم کچھ ہمیں بھی کہ جانا ،۔

کہ جب تنہائی میں بیٹھوں اکیلے میں ،۔

تو کچھ یادیں ہمیں بھی دے جانا ۔۔

لان میں ایک زبردست قہقہ لگا تھا جبکہ کچھ بڑے اسے تاسف سے دیکھ رہے تھےلیکن آج اسکی ماں ہنسنے میں سر فہرست تھیں کیونکہ کافی ٹائم کے بعد اپنی بیٹی کو ہنستے دیکھا تھا انھوں نے غائبانہ اس شخص کو دعا دی تھی جس کی وجہ سے لیزہ کے چہرے پر مسکراہٹ آئ تھی انھوں نے محبت سے لیزہ کا چہرہ دیکھا تھا اور پھر ڈھیر ساری دعائیں انکے منہ سے نکلیں تھیں ۔۔۔۔

اسکو تو پتا بھی نہیں ہے اس بیچارے کے ساتھ ہوا کیا ہے ۔۔۔۔ لیزہ نے ہنستے ہوئے کہا تھا ۔۔۔۔

ہاں یار کتنا نقصان کر دیا تم نے اسکا ۔۔۔۔۔۔ بیچارہ گنڈی میں پھنس گیا تھا ۔۔۔۔۔۔

ریان نے بیچ میں بیٹھ کر تڑکہ لگایا تھا جس پر اسکی ہنسی کو بریک لگے تھے اور اس نے خونخوار نظروں سے ریان کو دیکھا تھا ۔۔۔۔

کوئ نہیں بیچارہ کوئ غریب وریب نہیں تھا کیا گاڑی تھی اسکے پاس ۔۔۔۔۔۔

لیزہ نے پہلے کڑوا منہ بنا کر پھر ستائشی لہجے میں کہا تھا ۔۔۔۔

کو نسی گاڑی تھی جو لیزہ خان کو پسند آگئ ۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟ ۔۔۔۔۔

ریان نے چونکتے ہوئے پوچھا تھا ۔۔۔۔

ارے وہی جو آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے کتنے کی ہے ۔۔۔ ؟؟؟ ہاں ۔۔۔ 3.1 کڑوڑ کی مالیت ہے جس کی ۔۔۔۔۔۔

لیزہ نے بے فکری سے تمام لوگوں کے سامنے تبصرہ کیا تھا جبکہ یہ سن کر سب کے منہ سے ایک ساتھ کیا نکلا تھا ۔۔۔۔۔۔

کیا ہو گیا آپ سب کو ۔۔۔۔ ڈرا دیا مجھے ۔۔۔۔ انکی چیخ پر لیزہ نے ڈرنے کی اداکاری کی تھی ۔۔۔۔

تم پاگل ہو کیا ۔۔۔۔ تم نے اتنی مہنگی گاڑی کی باڈی خراب کر دی ۔۔۔۔۔ جانتی ہو کتنی ایکسپینسو ہے اسکی باڈی بلکہ یہاں کہیں ملتی بھی نہیں ہے مطلب اس کے 3.1 کڑوڑ ضائع ہوگئے ۔۔۔۔ یااللہ ۔۔۔۔۔۔

زیان جو اکثر کار گیمز کھیلتا ہوا نظر آتا تھا کیونکہ اسے گاڑیوں میں کافی دلچسپی تھی اسی لیے وہ سب بتا دیتا تھا گاڑیوں کے بارے میں ابھی بھی اس نے صدمے سے چور لہجے میں کہا تھا جس پر سب نے ہونک بنی لیزہ کو دیکھا تھا ۔۔۔۔

جبکہ لیزہ بت بن گئ تھی کیا وہ اتنا بڑا نقصان کر آئ ۔۔۔۔ صرف چودہ ہزار کے لئے ۔۔۔۔ یا میرے خدایا ۔۔۔ یہ میں نے کیا کر دیا ۔۔۔۔۔ لیکن اب پچھتاوے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت ۔۔۔۔۔ افسوس کے علاؤہ اور کوئ کچھ نہیں کر سکتا تھا ۔۔۔۔۔۔

Download Novel PDF

Download PDF — Google Drive

Read Novel Online

Novel Ki Tafseel

Asmanon Par Hai Likha novel by Ayeza Khan — complete Urdu novel. Is page par aap Asmanon Par Hai Likha online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.

Pages: 665  ·  Parhne Ka Waqt: Taqreeban 10 Ghante

Mood: Joint Family · Cousins · Light Romance · Elder Brother · Destiny · Long Novel

بہن بھائیوں کی نوک جھونک، مووی نائٹ کی لڑائیاں اور زیب کا ایک جملہ جو ہر بات ختم کر دیتا ہے — کچھ رشتے آسمانوں پر لکھے جاتے ہیں۔

Kirdar

لیزہ: خوش مزاج اور جوشیلی لڑکی۔

زیب: گھر کا سنجیدہ بڑا بھائی، جس کی بات کوئی نہیں ٹالتا۔

ریان اور زیان: شرارتی بھائی، جن سے گھر کی رونق ہے۔

Kahani Ka Khulasa

ایک ہنستا بستا خاندان جہاں مووی نائٹ پر بھی لڑائیاں ہوتی ہیں اور زیب بھائی کے آتے ہی سب خاموش ہو جاتے ہیں۔ لیزہ، ریان اور زیان کی شرارتوں کے بیچ کچھ رشتے آہستہ آہستہ نئی شکل لیتے ہیں۔ عائزہ خان کا یہ طویل ناول بتاتا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر ہی لکھے جاتے ہیں۔

Novel Ki Behtareen Line

“آخر کو بہت اچھی فلم ہے۔”

Share this Novel

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Aksar Poochay Janay Walay Sawal

کیا یہ خاندانی ناول ہے؟

جی ہاں، کہانی ایک جوائنٹ فیملی کے گرد ہے۔

کیا یہ طویل ناول ہے؟

جی ہاں، یہ 665 صفحات کا ناول ہے۔

Novelistan App Main Parhein

Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.

Play Store se App Download Karein

Join Our Community

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *