Sneak
یہ کیا طریقہ ہے میڈم ؟ کون سا طریقہ؟ وہ اگر گھبرا ی بھی تھی تو اپنے لہجے سے ذرا بھی ظاہر نہیں ہونے دے رہی تھی۔ دوسروں کے گھروں مین جھانکنا ۔شہریار نے کہا تو اسنے کچھ کہنے کے لیے لب کھولے مگر شہریار کی اگلی بات نے اسے لب بھینچنے پر مجبور کر دیا۔ خیر۔اس مین اپکا بھی کوئی قصور نہیں۔آپکو تربیت ہی ایسے ماحول مین ہوئی ہے جہاں اخلاق و آداب کی کوئی ویلیو ہی نہیں اب جاہلوں سے اس بات کی تو قع کرنا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس لڑکی نے شہریار کی بات مکمل ہی نہیں ہونے دی تھی۔انتہائی شائستہ انگلش مین بولی تھی۔ ہیلو مسٹر! بہت بول چکے۔۔۔۔اب ذرا میری بھی سن لو۔پہلی بات یہ میرا اپنا گھر ہے۔اب وہ کھڑی ہو گئی تھی اور آدھی نظر آرہی تھی۔ اور دوسری بات۔۔۔۔شہر مین رھ کر پڑھ لکھ جانا کوئی بڑی بات نہیں۔بات تو تب ہے جب انسان اندھیروں مین روشنی کی کرن بنے۔گاؤں میں رہ کر تم اگر اپنے موجودہ سٹیٹس تک پہنچتے تو تب تم پر یہ بات سوٹ بھی کرتی ۔ہنہ ۔۔۔۔ شہریار سمیت سب کے منہ کھل گیے تھے وہ دوسری طرف غائب ہو چکی تھی جب کہ وہ ابھی تک وہیں سکتے کے عالم میں کھڑا تھا۔اسکے تو وہم و گمان میں بھی یہ سب نہیں تھا۔ اللہ خیر کرے! او بھائی! رنگ میں بھنگ نا ڈال دینا۔عزیر نے ہنستے ہوئے اسکے سکتے کو نشانہ بنایا ویسے اپکا کیا خیال ہے چودھری شہریار وڑائچ صاحب کافی سے بھی زیادہ نہیں ہو گئی؟عمیر نے رائے لینے والے انداز میں پوچھا تو سب کی ہنسی نکل گئی مگر شہریار غصے کے عالم میں اپنے کمرے کی طرف چلا گیا ڈیڈی ہمیں بھی بھابی کو دیکھنا ہے۔شیراز صاحب جب شام کو سب سے مل ملا کر اور تمام انتظام وغیرہ دیکھ کر آے تو وہ سب بھائی ان کے کمرے میں آن دھمکے ۔ تو دیکھ لو۔۔میں نے منع تھوڑی کیا ہے؟ شیراز صاحب اطمینان سے نوا ڑی پلنگ پر لیٹتے ہوئے بولے۔مگر کیسے؟ قاسم نے پوچھا وہاں تو اچھی خاصی مخلوق جمع ہے سولہ تو میں نے خود گنی تھی۔عمیر نے کہا اسے دن والی گنتی یاد آگئی تھی۔ آج وہاں مھندی اور مایوں کی رسم ہے نا اس لیے۔ وہاٹ؟ وہ سب کے سب اچھل پڑے ہمارے بغیر ہی مھندی ہو رہی ہے؟ شہریار بولا ہم یہاں بور ہو رھے ہیں اور وہاں مھندی چل رہی ہے کمال ہے۔قاسم نے کہا۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Angan Mein Utray Chand novel by Maryam Sajid — complete Urdu novel. Is page par aap Angan Mein Utray Chand online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 237 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 4 Ghante
Mood: Family Comedy · Brothers · Ramzan Special · Arranged Marriage · Light Read · Romantic
بھائیوں سے بھرا ایک گھر، رمضان کی رونقیں اور شرمیلا آفاق، جس کے رشتے کی بات نے سب کو پریشان کر دیا۔
Kirdar
آفاق: سنجیدہ اور شرمیلا نوجوان، جو رشتے کی بات پر کترا جاتا ہے۔
شیراز صاحب: گھر کے سربراہ، جو بیٹے کے لیے فکرمند ہیں۔
عزیر، عمیر، شہریار اور فہد: شرارتی بھائی، جن سے گھر میں رونق ہے۔
Kahani Ka Khulasa
ایک ایسا گھر جہاں بھائیوں کی نوک جھونک، رمضان کی تیاریاں اور ہنسی مذاق ہر وقت چلتا رہتا ہے۔ جب شیراز صاحب آفاق کے رشتے کی بات چھیڑتے ہیں تو وہ اٹھ کر چلا جاتا ہے، اور بھائی اس پر طرح طرح کے جملے کستے ہیں۔ کیا آفاق کے آنگن میں بھی چاند اترے گا؟ مریم ساجد کا یہ ہلکا پھلکا خاندانی ناول ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“بھائی کو شرم آ رہی ہے، مشرقی لڑکے ہیں نا۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
کیا یہ مزاحیہ ناول ہے؟
جی ہاں، اس میں ہلکا پھلکا خاندانی مزاح ہے۔
کیا یہ رمضان پر مبنی ہے؟
کہانی میں رمضان اور عید کی رونقیں شامل ہیں۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








