Sneak
میرال پارٹی پر خود کا حلیہ ٹھیک کرتے خود کو کمپوز کرتی واپس آئی تھی۔ میرال نے دوپٹہ اچھی طرح خود پر پھیلایا ہوا تھا اور سر پر بھی لیا ہوا تھا۔ مراد خان میرال کو سر پر دوپٹہ لیے دیکھ کر حیران ہوا تھا۔ مگر مراد خان کے دل نے گواہی دی تھی میرال کا حسن مزید پاکیزہ ہو گیا ہے۔۔مراد خان کا دل پہلے سے بھی زیادہ میرال کا گرویدہ ہو گیا تھا۔ تھوڑی دیر بعد پارٹی میں شامیر دُرانی بھی آچکا تھا۔ وائٹ جینز پینٹ پر وائٹ شرٹ اور وائٹ ہی کوٹ پہنے ہلکی ہلکی بیرڈ شامیر دُرانی بے حد وجیہہ اور شاندار لگ رہا تھا۔ آج شامیر دُرانی کی آنکھیں سرخ نہیں تھیں۔ آج ان آنکھوں میں شدید کرب تھا۔ شامیر دُرانی اب باقاعدہ طور پر سیاست میں بھی قدم رکھ چکا تھا۔ اسی لیے اِس پارٹی میں سیاسی وزراء بھی شامل تھے۔ میڈیا دھڑ دھڑ شامیر دُرانی کی پِکس بنا رہا تھا۔ بہت سی لڑکیاں پاگل ہو رہی تھیں شامیر دُرانی کے لیے۔ شامیر دُرانی کے ساتھ سیلفیاں لینے کے لیے بے تاب ہو رہی تھیں۔ شامیر دُرانی کو بیسٹ بزنس مین آف دا ائیر ایوارڈ دیا گیا۔ شامیر درانی ایک ہاتھ میں ایوارڈ پکڑے دوسرے ہاتھ میں مائک پکڑے ہال کے بیچوں بیچ آگیا تھا۔ ایک بلو سپاٹ لائٹ شامیر درانی پر تھی۔ آپ لوگ سب مجھ سے اکثر ایک سوال پوچھتے ہیں کہ میں ایک کامیاب انسان ہوں۔اور میری اس کامیابی کے پیچھے کون ہے۔ اس کامیابی کا راز کیا ہے؟ لیکن آپ لوگ مجھ سے یہ پوچھیں کہ میں کامیاب انسان ہوں یا نہیں۔۔ تو میں آپ کو بتاؤں گا میں ایک نا کام انسان ہوں۔ جو کسی بھی ایوارڈ، اعزاز کے لائق نہیں بلکہ میں انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ شامیر دُرانی مائک میں بول رہا تھا۔ ہال میں اب ایک دم سے شور بلند ہوا تھا۔ سب حیران نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔ شامیر کی پارٹی سے لوگ پریشان ہو کر پہلو بدل کر رہ گئے تھے۔میڈیا بھی حیران ہوا تھا۔ اور خوش بھی یقینًا آج مصالحے دار خبریں ملنے والی ہیں۔ اور اِن کی ٹی آر پی میں آضافہ ہونے والا ہے۔ مراد خان نے بھی چونکتے ہوئے شامیر دُرانی کو دیکھا تھا کہ یہ کیا کہہ رہا ہے؟ میرال کی رنگت بھی فق ہوئی تھی۔ اس پارٹی کی لائیو کوریج ہو رہی تھی۔ اب آپ سب سوچ رہے ہوں گے یہ کیا کہہ رہا ہے کیوں کہہ رہا ہے؟ تو آج شامیر دُرانی آپ سب کو بتائے گا کہ وہ کیوں انسان کہلانے کے لائق نہیں ہے۔ ہال میں پھر سے خاموشی چھا گیئی تھی۔ صرف شامیر کی آواز گونج رہی تھی۔ کیا آپ ایسے انسان کو بیسٹ بزنس مین کا ایوارڈ دیں گے؟ کیا آپ ایسے انسان کو اپنا نمائندہ منتخب کریں گے جو عورت پر ہاتھ اُٹھاتا ہو۔ عورت کو گالی دیتا ہو۔ عورت کے لیے بد کردار کا لفظ بولتا ہو۔ عورت پر یقین نہ کرتا ہو اور عورت بھی کون جو اس کی بیوی ہو۔ ہال میں پھر سے چہ مگوئیاں شروع ہو چکی تھیں۔ شامیر کچھ پل کے لیے خاموش ہوا تھا۔ میرال نے اپنا سانس روکا تھا۔ مراد خان نے میرال کو دیکھا تھا۔ یقینًا نہیں دیں گے تو پھر میں اس ایوارڈ کا حق دار نہیں۔ کیونکہ وہ انسان کوئی اور نہیں شامیر دُرانی ہے۔شامیر کی اواز مائک پر ابھری تھی۔ ہال میں صحیح معنوں میں شور اُٹھا تھا۔ ٹی وی پر بریکنگ نیوز چلنا شروع ہو گئی تھی۔ میں نے اُس پر ہاتھ اُٹھایا جو شرم و حیا کا پیکر ہے۔ سر سے لے کر پاؤں تک پاکیزگی کا مجسمہ ہے۔ میں نے اُس عورت پر الزام لگایا۔ اُس پر یقین نہ کیا۔ میں اپنی بدگمانی میں اس قدر گم تھا کہ اُس کی حفاظت نہ کر سکا۔۔وہ اتنی اعلی کردار کی تھی کہ اتنی مشکلات سہیں مگر اس نے اپنی عزت پر آنچ نہ آنے دی۔۔ اور میری عزت بچاتی رہی اور میں نے کیا کیا؟ اُسے جانوروں کی طرح پیٹا۔ اُسے گھر سے نکالا۔اس کی تذلیل کی۔۔ میرال نے منہ پر ہاتھ رکھ کر اپنی سسکی روکی تھی۔ شامیر دُرانی کی آنکھوں سے اب آنسو جاری ہو گئے تھے۔ شامیر دُرانی دونوں ہاتھ آپس میں جوڑ کر سر جھکائے گھٹنوں کے بل بیٹھ چکا تھا۔ مجھے معاف کر دو میں نے تمھارے ساتھ بہت غلط کیا۔ تم پر یقین نہ کر کے بہت غلط کیا۔ تم نے صحیح کہا تھا بدکردار مرد کی سوچ ہوتی ہے۔ جو عورت کو بدکردار بناتی ہے۔ بد کردار تم نہیں بدکردار میں تھا۔ میں تم سے معافی اس لیے نہیں مانگ رہا کہ تم میری زندگی میں واپس آجاؤ بلکہ مجھے اب تم سے کچھ نہیں چاہیے صرف معافی کے سوا۔ شامیر دُرانی گھٹنوں کے بل بیٹھا سر جھکائے معافی مانگ رہا تھا اس کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Bad Kirdar novel by Noor Asif — complete Urdu novel. Is page par aap Bad Kirdar online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 907 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 14 Ghante
Mood: Cold Hero · After Marriage · Emotional · Misunderstanding · Rich Hero · Long Novel
"آپ مجھے یہاں اکیلا چھوڑ کر جا رہے ہیں؟" — شامیر کا سرد رویہ اور میرال کے آنسو، اس رشتے کا انجام کیا ہوگا؟
Kirdar
میرال: حساس بیوی، جو شوہر کی بے رخی پر ٹوٹ جاتی ہے۔
شامیر: مصروف اور سرد مزاج شوہر، جس کے لیے کام سب سے پہلے ہے۔
Kahani Ka Khulasa
میرال کو امید تھی کہ شامیر اس کے ساتھ وقت گزارے گا، مگر وہ اہم میٹنگ کا کہہ کر اسے اکیلا چھوڑ جاتا ہے۔ اس کا خشک لہجہ اور بے رخی میرال کو اندر سے توڑ دیتی ہے۔ آخر شامیر کے دل میں کیا ہے، اور بدکردار کون ہے؟ نور آصف کا یہ طویل ناول ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“آپ نے تو کہا تھا ہم دو دن ادھر ہی رکیں گے۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
ناول کا ہیرو کون ہے؟
شامیر، ایک سرد مزاج شوہر۔
کیا یہ شادی کے بعد کی کہانی ہے؟
جی ہاں، کہانی میاں بیوی کے رشتے کے گرد ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








