Fatoor e Chahat Novel21023
Fatoor e Chahat Novel21023
Romantic Urdu Novel | Forced Marriage | Forced Nikah | Enemies To Lovers | Rude Hero | After Marriage | Husband Wife | Family Drama | Arranged Marriage | Hate To Love | Emotional Romance | Possessive Hero | Contemporary Urdu Novel

Fatoor E Chahat aik forced marriage, enemies to lovers aur after marriage based romantic Urdu novel hai.
ہمارے نکاح کی تاریخ پندرہ دن بعد کی رکھی گئی ہے۔”
اپنے پیچھے ابھرتی حیدر کی آواز پر ہانیہ نے بے ساختہ کندھے پر پھیلا دوپٹہ سر پر کیا پھر بے تاثر چہرے کے ساتھ اس کی طرف پلٹی۔
اس کے تاثرات سے صاف واضح تھا جیسے اسے حیدر کی وہاں آمد کچھ خاص پسند نہیں آئی۔
“تو۔۔۔” یہ ایک لفظ حیدر کی بات کا جواب تھا۔
“تو یہ کہ میں تم سے صرف ایک شرط پر نکاح کروں گا۔” اس نے ایک لمحے کے لیے وقفہ لیا تھا۔
“تمہیں سب کے سامنے جا کر بولنا ہو گا کہ تم مجھ سے عشق کرتی ہو۔” حیدر خان کی بات پر ہانیہ کا منہ حیرت سے کھلا۔
نکاح دونوں کا زبردستی ان کے باپ کی خواہش پر ہو رہا تھا تو وہ کیسے اسکی محبت میں ڈوب گئی۔۔ نہ صرف یہ بلکہ جا کر سیدھا سیدھا سب کے سامنے اعلان ہی کرنے لگ جائے۔ اب اتنے برے دن بھی نہیں آئے تھے۔
“دماغ خراب ہو گیا ہے آپ کا، میں نفرت کا اظہار نہ کرو اور محبت۔۔۔۔ مائی فٹ۔۔۔ شکل دیکھی ہے اپنی۔” وہ بغیر لحاظ کیے غصے و نفرت سے غرائی۔جبکہ اس کے ہٹ دھرم انداز پر حیدر خان منہ بناتا اس کے قریب آیا اور ہانیہ نے بے ساختہ اپنے قدم پیچھے لیے۔
“اسی شکل کو اب تم دن رات دیکھو گی جان من! پھر یہ غصہ اور نفرت تمہیں اور مزہ دے گا۔” وہ اسے اور طیش دلانے لگا تاکہ وہ خود رشتے سے انکار کر دے۔
“تمہیں لگتا ہے ، میں تمھیں سکون سے جینے دوں گی۔” وہ دائیں ہاتھ کی مٹھی بھینچتے ہوئے، دبے دبے لہجے میں غرائی۔
“وہ تو بعد میں دیکھ ہی لیں گے کہ سکون کس کا برباد ہوتا ہے۔” جوابا اس کا انداز معنی خیز ہوا۔
“پندرہ دن ہیں تمھارے پاس، میری شرط پوری ہو جانی چاہیے، ورنہ انجام کی ذمہ دار تم خود ہو گی۔” آخری وارننگ کے انداز میں اپنی بات کہہ کر اس نے اپنے قدم واپس موڑ دیے تھے جبکہ پیچھے ہانیہ صرف تلملا ہی سکی تھی۔
نہ نہ کرتے ہوئے بھی عین پندرہ دن بعد ان دونوں کا نکاح ہو چکا اور نکاح کے ساتھ اچانک رخصتی کے فیصلے نے تو گویا دونوں طرف آگ ہی بھڑکا دی تھی۔ اب وہ موقع ہی ایسا تھا کہ ہانیہ کوئی واویلہ ہی نہ کر سکی اور اس وقت وہ حیدر خان کے کمرے میں اس کے بیڈ پر بیٹھی محو انتظار تھی۔
ویسے کمرے کی سجاوٹ کو دیکھ کر لگ تو نہیں رہا تھا کہ رخصتی کا فیصلہ اچانک ہوا ہے اوپر سے گھڑی کی ٹک ٹک کے ساتھ ہر گزرتا لمحہ اس کے غصے میں اضافہ کر رہا تھا۔
وہ تو اس حق میں تھی ہی نہ کہ یوں حیدر کے لیے بیٹھ کر اس کا انتظار کرے مگر رخصتی کے وقت امی نے جو نصیحتوں کا انبار اس کے حوالے کیا تھا، ان کا پاس تو رکھنا ہی تھا تبھی وہ مجبوری کے تحت ہی یہ جان جوکھم جیسا انتظار کر رہی تھی۔
گھڑی اب دو کا ہندسہ عبور کر چکی تھی اور ہانیہ کو اس بھاری لباس اور جیولری سے وحشت ہونے لگی تھی اور میک اپ سے ہوتی الجھن اسے مزید بیزار کر رہی تھی۔
مگر وہ اس بیزاری کے باوجود رات کے اس پہر بھی صبر و ضبط کیے بیٹھی اپنی فطرت کے خلاف ریکارڈ توڑ رہی تھی اور جس شخص کے لیے یہ سب کیا جا رہا تھا وہ ابھی تک کمرے میں نہ آیا تھا۔ مزید آدھا گھنٹہ گزرا تو ہانی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا۔ وہ اپنا بھاری لہنگا سنبھال کر بیڈ سے اٹھی اور ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے جا کھڑی ہوئی۔ اب شیشے میں اس کا خوبصورت سراپا اور میک اپ سے تراشیدہ چہرہ واضح تھا۔
“سمجھتا کیا ہے یہ شخص اپنے آپ کو۔۔۔؟” غصے سے کڑھتے ہوئے اس نے اپنے کلائیوں کو سرخ چوڑیوں سے آزار کیا۔
“دیر تو ایسے کر رہا ہے جیسے میں اسے اپنے یہ روپ دکھانے کو مری جا رہی ہوں۔” وہ جتنا سوچ رہی تھی، اس کا غصہ اتنا ہی بڑھ رہا تھا۔
اس نے ایک جھمکا اتار کر میز پر پٹخا ہی تھا کہ اسی وقت کمرے کا دروازہ
نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔
آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے
1st Link
2nd Link
3rd Link
4th Link
Skip to PDF contentDescription
فتورِ چاہت ایک دلچسپ رومانوی، فورسڈ میرج اور اینیمیز ٹو لوورز اردو ناول ہے، جس کی کہانی حیدر خان اور ہانیہ کے ایک ایسے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس کی ابتدا محبت سے نہیں بلکہ دونوں خاندانوں کے فیصلے اور باپ کی خواہش سے ہوتی ہے۔
حیدر اور ہانیہ دونوں اس نکاح کے لیے دل سے تیار نہیں۔ نکاح سے صرف پندرہ دن پہلے حیدر، ہانیہ کے سامنے ایک عجیب شرط رکھ دیتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہانیہ سب کے سامنے جا کر اعلان کرے کہ وہ حیدر سے عشق کرتی ہے۔ مگر حیدر سے شدید چڑ رکھنے والی ہانیہ کے لیے یہ شرط قبول کرنا تو دور، سننا بھی ناقابلِ برداشت ہے۔
دونوں کی ہر ملاقات بحث، طنز اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں بدل جاتی ہے۔ حیدر جان بوجھ کر ہانیہ کو غصہ دلاتا ہے، جبکہ ہانیہ بھی صاف بتا دیتی ہے کہ شادی کے بعد وہ اسے سکون سے جینے نہیں دے گی۔
مگر تمام انکار، غصے اور دھمکیوں کے باوجود ٹھیک پندرہ دن بعد دونوں کا نکاح ہو جاتا ہے۔ اسی موقع پر اچانک رخصتی کا فیصلہ ہانیہ کے لیے صورتحال کو مزید مشکل بنا دیتا ہے۔
رخصتی کے بعد دلہن بنی ہانیہ حیدر کے کمرے میں اس کا انتظار کرتی رہتی ہے۔ رات گزرتی جاتی ہے مگر حیدر کمرے میں نہیں آتا۔ بھاری لہنگے، جیولری اور انتظار سے بیزار ہانیہ کا غصہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔
ایک ایسا نکاح جس کی بنیاد ہی ضد، انا اور باہمی نفرت پر رکھی گئی ہو، شادی کے بعد کیا رخ اختیار کرے گا؟ حیدر اور ہانیہ ایک دوسرے کے لیے واقعی صرف مصیبت ثابت ہوں گے یا اس مسلسل کشمکش کے پیچھے جذبات کا کوئی مختلف رنگ بھی پوشیدہ ہے؟
Summary
فتورِ چاہت حیدر خان اور ہانیہ کے ایسے رشتے کی کہانی ہے جسے دونوں اپنی مرضی سے قبول نہیں کرنا چاہتے۔ خاندان کی خواہش پر ہونے والے نکاح سے پہلے ہی دونوں کے درمیان شدید نوک جھونک، غصہ اور ضد موجود ہے۔
حیدر نکاح سے پندرہ دن پہلے ہانیہ کے سامنے شرط رکھتا ہے کہ وہ سب کے سامنے اس سے عشق کرنے کا اعلان کرے۔ ہانیہ اس شرط کو سختی سے مسترد کر دیتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کو شادی کے بعد سکون نہ ملنے کی دھمکیاں دینے لگتے ہیں۔
تمام مخالفت کے باوجود ان کا نکاح مقررہ وقت پر ہو جاتا ہے، جبکہ اچانک ہونے والی رخصتی حالات کو مزید دلچسپ بنا دیتی ہے۔ ہانیہ اپنی شادی کی پہلی رات حیدر کے کمرے میں اس کا انتظار کرتی رہتی ہے، مگر حیدر کی غیر موجودگی اس کے پہلے سے موجود غصے کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
یوں ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے والے دو لوگ اب ایک ایسے رشتے میں بندھ چکے ہیں جہاں ان کی ضد، انا اور باہمی کشمکش ہر نئے لمحے کو غیر متوقع بنا سکتی ہے۔
Fatoor E Chahat, Fatoor E Chahat Novel, Fatoor E Chahat Urdu Novel, Fatoor E Chahat Complete Novel, Haider Khan And Hania Novel, Haider Hania Love Story, Forced Marriage Urdu Novel, Zabardasti Shadi Urdu Novel, Forced Nikah Urdu Novel, Enemies To Lovers Urdu Novel, Hate To Love Urdu Novel, Rude Hero Urdu Novel, Gusse Wala Hero Urdu Novel, After Marriage Urdu Novel, Husband Wife Urdu Novel, Arranged Marriage Urdu Novel, Possessive Hero Urdu Novel, Nok Jhok Based Urdu Novel, Family Drama Urdu Novel, Emotional Romantic Urdu Novel, Pakistani Romantic Novel, Complete Urdu Novel, Read Urdu Novels Online
#FatoorEChahat #ForcedMarriage #ForcedNikah #EnemiesToLovers #HateToLove #RudeHero #AfterMarriage #HusbandWife #ArrangedMarriage #FamilyDrama #EmotionalRomance #RomanticUrduNovel #UrduNovel #PakistaniNovels #Novelistan
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕