Sneak
" سر لڑکی مجبور ہے۔۔ کچھ بھی کرنے کو مان جائے گی اسے بیٹے کے علاج کے لیے پیسوں کی سخت ضرورت ہے۔۔۔" مینجر کے اشارے پر رومان شاہ کمرے میں داخل ہوا تو سیاہ چادر میں لپٹی لڑکی اس کے قدموں میں گرت رو پڑی۔ " خدا کے لیے میری عزت پر ہاتھ نہ ڈالنا میں سید زادی ہوں۔۔ میرے بیٹے کے علاج کے لیے پیسے دے دو زندگی بھر دعائیں دوں گی۔۔" گڑ گڑا کر اس نے رحم طلب نظروں سے رومان شاہ کو دیکھا تو دونوں اپنی جگہ ساکت ہوئے۔ یونیورسٹی میں رومان شاہ نے دوستوں کے چیلنج کرنے پر اسے محبت کے جال میں پھنسا کر خفیہ نکاح کیا تھا۔ مگر کچھ جنونی قربتوں کے بعد وہ اسے تنہا چھوڑ گیا تھا۔ یہ۔۔ یہ بیٹا میرا ہے نا؟؟؟ رومان شاہ نم آنکھوں سے اپنے ہم شکل۔۔۔۔۔۔ شہر کی گہما گہمی سے دور فارم ہاؤس کے سجے ہوئے کمرے میں اور سجی ہوئی دلہن اپنے دھڑکتے ہوئے کے دل کے ساتھ بستر پر بیٹھی رومان شاہ کا انتظار کر رہی تھی۔۔۔ جس کے ساتھ ابھی کچھ دیر پہلے اس کا نکاح ہوا ایک انجانی سی سوچ کے تحت وہ بار بار کھڑکی سے سنہرے رنگ کی اترنے والی شام کو دیکھتی اور دل پہلے سے زیادہ غمگین ہو جاتا۔۔۔ اپمے لبوں کا ایک کونا اپنے دانتوں میں دبا کر اپنی بڑی بڑی آنکھوں سے وہ صرف انتظار نہیں کر رہی تھی،، گویا گھڑی کی سوئیوں کو سڑکتے ہوئے دیکھ رہی ہو اپنی مخروطی انگلیوں پر گن رہی اور تبھی جیسے انتظار کا لمحہ تھم سا گیا جیسے اس کی بے تاب پلکوں نے بے قرار ہو کر خود کو جھکا کر آنے والے کا انتظار کیا تھا۔۔۔ وہ اپنی پوری شان و شوکت سے اپنی پشت پر ہاتھ باندھے کمرے میں داخل ہوا اور اب بڑی دلکش نظروں سے اپنی بیوی کے حسین چہرے کو دیکھ رہا تھا جو ابھی کچھ دیر پہلے ہی اس کی بیوی کے درجے پر فائز ہوئی تھی۔۔۔ " خوش آمدید حسین لڑکی۔۔۔ " وہ ہلکا سا اس کی جانب جھکتے ہوئے اس کی پلکوں پر پھونگ مار گیا اور زینیا نے پلکیں اٹھا کر اس کی خمار آلودہ آنکھوں کو دیکھا تھا۔۔۔ " شاہ مجھے گھر چھوڑ آئیں شام ہونے کو آئی ہے اور تایا ابا پریشان ہوں گے۔۔۔" زندگی میں پہلی مرتبہ اس نے خود اتنا بڑا قدم اٹھا لیا جسے وہ اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ اپنی جانب سے یہ محبت کا ایک حسین جانسہ تھا لیکن یہ جانسہ اتنا بدنما ثابت ہونے والا تھا اس نے اس وقت نہیں سوچا تھا۔۔۔ جب کے رومان شاہ کا ہاتھ اس کی گردن پر سرکھنے لگا وہ بہکنے لگا تھا اور یہ بہکنا مقابل کو خوفزدہ کر رہا تھا " تمہارے تایا کے پاس بھی تمہیں چھوڑ آؤں گا لیکن اس سے پہلے وہ فرائض تو پورے کر لوں جو ابھی تم پر لاگو ہوئے ہیں۔۔۔۔۔" ایک آنکھ دباتے ہوئے وہ ہلکا سا اس پر جھکا اور اس کے رخساروں کو اپنے لبوں سے جھکڑ گیا جبکہ سرخ رنگ کے کامدار دوپٹے میں وہ ہلکا سا مسکرا کر رہ گئی۔۔۔۔ اس نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا زندگی اس کے لیے یوں پھولوں کی سیج بن جائے گی رومان شاہ جسے چاہنے کے لیے ایک دنیا بے قرار تھی وہ خود اس کے پیچھے یوں بےتاب ہو کر بھاگے گا پہلی مرتبہ جس کی جانب سے بڑے ہوئے دوستی کے ہاتھ کو ٹھکرا کر اس نے سوچا تھا کہ وہ اپنی عزت اور اپنا بھرم سنبھالے ہوئے ہے اب سب کچھ اس کے نام منتقل کر کے بھی پر سکون تھی۔۔۔ وہ اس کے سامنے بیٹھ گیا کھڑکی کے پردے برابر کر کے جیسے وہ ابھی کچھ دیر تک آنے والے چاند کو بھی یہ خبر نہیں کرنا چاہتا تھا کہ محبوب دسترس میں ہے " تم اپنے حسن کے تمام تر جلوں کے ساتھ پہلی مرتبہ میرے سامنے ہو۔۔۔" اب رومان کے ہاتھ آہستگی سے اس کے ہاتھوں میں پھنسے ہوئے تھے۔۔۔۔ " آج تو مجھے جی بھر کر دیکھ لینے دو تاکہ آنکھیں بے قرار ہو کر ہمیشہ کے لیے بند نہ ہو جائیں۔۔۔ "اور زینیا کا ہاتھ فورا ہی اس کے لبوں پر جم گیا " آپ جانتے ہیں میں ایسی باتیں نہیں سن سکتی۔۔۔۔" لمحے بھر کا کھیل تھا اس کی حسین آنکھیں بھیگنے لگیں اور رومان نے اسے کمر سے تھام کر اپنے اوپر جھکا لیا۔۔۔ اب وہ باری باری اس کی آنکھوں پر پورے حق سے اپنے لب جمائے ہوئے تھا " اگر کبھی مجھ سے دور رہنا پڑا تو۔۔۔۔۔۔؟؟؟ " " یہ کیسا سوال تھا؟؟؟ آج رات تو اس سوال کا کرنا نہیں بنتا۔۔۔ میں موت کو فوقیت دوں گی میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔۔۔۔" کمرے کی خاموشی کو رومان کی دلکش ہنسی نے توڑ دیا اور کتنی دیر وہ مبحوت ہو کر اس ہنستے ہوئے شہزادے کو دیکھتی رہ گئی۔۔۔۔ " خود کو آئینے میں دیکھو اور رومان شاہ پر ترس کھاؤ ایک تو یہ حسن اور پھر یہ دلکش اقرار آج رات میں کھا ہی نہ جاؤں محترمہ کو۔۔۔۔۔" اور اس بار اپنے منہ پر ہاتھ جمعائے وہ بھی ہنس پڑی دل بار بار دھڑک اٹھتا تھا یہ رات اور اس رات کی تذکرے جان لیوا تھے وہ بہکتا جا رہا تھا اسکے حسن میں کھوتا اسے خوفزدہ کر گیا بار بار تایا جان کا خیال آرہا تھا یہاں سے جانے کے بعد وہاں کوئی طوفان نہ برپا ہو کیوں کے وہ اتنا جان گئی تھی رومان شاہ آج اسے چھوڑنے والا نہیں تھا۔۔۔۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Akhir Jeet Hui Mohabbat Ki novel by Dananeer Khanam — complete Urdu novel. Is page par aap Akhir Jeet Hui Mohabbat Ki online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 308 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 5 Ghante
Mood: Betrayal · Haveli · Nikah Drama · Second Chance · Emotional · Romantic
نکاح میں صرف دو دن باقی تھے، مگر بے وفائی نے سب کچھ ٹکڑوں میں بکھیر دیا — کیا آخرکار محبت جیتے گی؟
Kirdar
ہیروئن: جس کی زندگی نکاح سے دو دن پہلے بدل جاتی ہے۔
رومان: حویلی کا وارث، جس کا نام ہر طرف گونجتا ہے۔
تنویر: جس سے ہیروئن کا نکاح طے تھا۔
Kahani Ka Khulasa
شادی کی تیاریاں مکمل تھیں اور تنویر سے نکاح میں صرف دو دن باقی تھے، کہ ایک بے وفائی سامنے آ جاتی ہے۔ حویلی، رومان اور خاندان کی روایات کے بیچ ایک لڑکی کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ دنانیر خانم کا یہ ناول بتاتا ہے کہ آخرکار جیت محبت کی ہی ہوتی ہے۔
Novel Ki Behtareen Line
“بے وفائی جب کسی پر مسلط ہوتی ہے تو اسے ٹکڑوں میں بکھیر دیتی ہے۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
کیا یہ حویلی پر مبنی ناول ہے؟
جی ہاں، کہانی کا اہم حصہ حویلی میں ہے۔
کیا ناول میں بے وفائی کا موضوع ہے؟
جی ہاں، ایک بے وفائی کہانی کا رخ بدلتی ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








