Sneak
آپ اس گھر میں صرف اسی بنا پر لائی گئی ہیں.. اسی سبب.. اسی تحت کہ آپ خوبصورت نہیں ہیں. مجھ سے کسی قسم کی غلط امید مت رکھیے گا.. میں ناز برداریوں کا قائل اور خواہاں ہوتا تو ایسی لڑکی منتخب کرتا جو ناز برداریوں کے لائق ہوتی ۔ اس گمنام علاقے سے آپ کو یہاں نہ لاتا بے شک میں آپ کو غم نہیں دوں گا۔ مگر خوشیوں کی ضمانت بھی نہیں دے سکتا۔ آپ کی جگہ کوئی حسین ترین صورت بھی یہاں اس بستر پر سجی ہوتی تو بھی میرے رویے یہی ہوتے، میں اس چمکتے دمکتے لباس اور اس لیپا پوتی سے الرجک ہوں ۔ پلیز اسے میرا مطلب ہے اس میک اپ کو صاف کر آئے اور شب خوابی کا لباس پہن لیجیے ۔ مجھے تو وہ رسم بھی عجیب لگتی ہے ، رونمائی میں کچھ دینے کی۔ یہ میرا گھر اچھا ہے یا برا، یہ تو آپ ہی کا ہے۔ آپ گھر والی ہیں مہمان نہیں، ایسے تحفے میرے خیال میں رکھ رکھاؤ اور اظہار وابستگی کے لیے مہمانوں کو دیے جاتے ہیں" اُس کے ہوش تو پہلے چند الفاظ نے ہی چھین لیے تھے کس مزے سے وہ کہہ رہے تھے کہ آپ خوبصورت نہیں ہیں۔ ناز برداریوں کے لائق نہیں ہیں ۔ الفاظ کا شیشہ اُس کے جسم و جاں کو بے دردی کے ساتھ چیرتا چلا گیا ۔ موٹے موٹے آنسو اُس کی سیاہ آنکھوں کا احاطہ کر چکے تھے۔ جھکے چہرے کے ساتھ اُس نے آنکھیں پوری کی پوری کھول رکھی تھیں ۔ مبادا پلکیں جھکنے پر آنسوؤں کے قطرے نیچے گر جائیں اور یہ قطرے انہیں نظر آجائیں اُس کی بڑی عادتوں میں سے ایک عادت اپنے دکھ درد سب سے چھپا کر رکھنے کی تھی شروع سے ہی بلکہ اس وقت سے جب وہ تین چار برس کی بچی تھی محض یہ اُس کی انا کا سوال تھا۔ وہ خود کو کسی کے سامنے کمتر اور کمزور ظاہر کرنے پر مر جانے کو ترجیح دیتی تھی۔ "لہجہ بے شک نرم تھا آپ نے سنا نہیں" لہجہ لیکن اُس میں چھپی تنبیہ کو اُس نے صاف محسوس کیا تھا۔ وہ بستر سے اٹھ گئی ۔ پیروں کی پازیبیں بول اُٹھیں، چوڑیاں بجنے لگیں ۔ پھولوں اور پرفیوم کی ملی جلی مہک ایک بار پھر ارد گرد پھیل گئی۔ اب وہ کمرے کے وسط میں کھڑی تھی۔ کہاں جائے کیا کرے؟ اُسے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ سامنے کا دروازہ ڈریسنگ روم کا ہے اس کے ساتھ ہی باتھ روم ہے۔ آپ کا لباس الماری میں موجود ہے" وہ اُن کے بتائے ہوئے دروازے کی طرف آئی اور اندر داخل ہو گئی شاید وہ بھی اس کے ساتھ ڈریسنگ روم وہیں آگئے تھے وہ زیور اتار رہی تھی اور وہ الماری کھول کے اس کے لیے لباس نکال رہے تھے ۔ پھر لپک کے گئے اور کچھ ٹشو پیپرز اُٹھا لائے۔ " منہ دھونے سے پہلے یہ کاسمیٹکس اتار دیجیے گا" انہوں نے ٹشو اُس کی طرف بڑھائے جو اُس نے جھکی نظروں کے ساتھ وصول کر لیے ۔ اور باتھ روم میں جا کے دروازہ بندکر کے اس نے ادھر اُدھر دیکھا ۔ واش بیسن کے اوپر لگے مرر میں سے اس کی آنکھیں اس کے اپنے چہرے پر جمی تھیں ۔ رُکے ہوئے آنسو جھر نےبہنے لگے تھے۔ موٹی موٹی آنکھوں سے آنسوؤں کے موٹے موٹے قطرے ایک تواتر سے اُس کے رخساروں پر لڑھکتے نیچے بیسن میں گرے جارہےتھے۔ #aftermarriage #urdunovels #novels #UrduNovel2026 #novels #EmotionalStory #HeartTouching
Download Novel PDF
Read Novel Online
Description — Urdu
Summary — Urdu
Related Keywords
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕





