Sneak
"کہاں تھے کل رات آپ۔۔؟"اسکے بپھرے ہوئے انداز پر بریال کا تولیے سے بال رگڑتا ہاتھ ٹھٹھک گیا۔مگر اگلے پل آنکھوں میں ناگواری لیے اسے گھورا تھا۔ "تم ہوتی کون ہو مجھ سے پوچھنے__" "بیوی۔۔! بیوی ہوں میں آپ کی۔۔"تیز قدم اٹھاتی اسکے سامنے آرکی۔کرتا اب بھی اسکے ہاتھ میں موجود تھا۔ "اپنی اوقات میں رہو۔۔یا تم چاہ رہی ہو میں لگام ڈالوں۔۔؟"اسکی نم آنکھوں میں دیکھتا سنگین لہجے میں بولا تھا۔زرتشہ کے چہرے پر تمسخر سا پھیل گیا۔ "جو خود بےلگام ہو وہ کیا کسی کو لگام ڈالے گا۔۔!!" "زرتشہ۔۔۔"پوری قوت سے دھاڑتا اسکی چٹیا اپنی گرفت میں لے گیا۔چہرہ تانبے کی طرح تپ اٹھا تھا۔ "چلائیں مت۔۔!!"وہ بھی چیختی اسکا ہاتھ پوری قوت سے جھٹک گئی۔آج پاگل ہی تو ہو اٹھی تھی وہ۔۔!"کیا ہے یہ۔۔بتائیں مجھے کیا۔۔ہے۔۔۔یہ۔۔۔۔؟ کس کے پاس رات کالی کرکے آئے ہیں۔۔!"کرتے کا کالر اسکی آنکھوں کے سامنے کرتی پھٹ پڑی تھی۔جبکہ اپنے کرتے پر لپ اسٹک کا نشان دیکھ بریال کے چہرے سے ایک رنگ آکر گزرا تھا۔ "جواب دیں۔۔!! کیوں کیا آپ نے میرے ساتھ ایسا۔۔!!گھن آرہی مجھے آپ سے۔۔"نفرت سے کرتا اسکے سینے پر مارا تھا۔اور بریال جبڑے بھینچتا پاگل ہوگیا۔ "گھن۔۔گھن آرہی ہے۔۔۔"اسکی ٹھوڑی اپنی آہنی گرفت میں جکڑ گیا۔۔"تو سن تو ساری زندگی اسی گھناؤنے مرد کے ساتھ گزارے گی۔۔جو ہر رات دوسری عورت کی باہوں میں گزار کر آتا ہے۔۔!"اسکی پھنکار پر زرتشہ کا چہرہ لٹھے کی طرح سفید پڑھ گیا۔جبکہ وہ جنونی انداز میں ہنس پڑا۔ "میرے پاؤں کی جوتی ہے تو۔۔یاد رکھ یہ بات۔۔جوتی۔۔۔!! اور جوتی کی اوقات پیروں میں ہوتی ہے۔۔میرا احسان ہے جو اپنے کمرے میں اپنے بستر پر جگہ دی تجھے۔۔!"زرتشہ کی آنکھیں صدمے کے مارے بہنا بھول گئیں تھیں۔مگر یکدم ہی اسے اس شخص کے سبب اپنا وجود غلیظ لگنے لگا۔ "دور۔۔۔دور ہو۔۔نہیں رہنا مجھے تم جیسے زانی کے ساتھ۔۔چھوڑو۔۔۔"ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہوتی چیخنے لگی۔۔"میں۔۔میں نہیں رہوں گی۔۔مجھے گھر جانا___"اور تبھی الٹے ہاتھ کا زودار تھپڑ اسکے منہ پر آکر لگا تھا۔ "کمینی یہیں گاڑھ دوں گا اگر میرے سامنے بکواس کی۔۔"زرتشہ نے رخسار پر ہاتھ رکھتے نفرت سے اسے پرے دھکیلا تھا۔ "مجھے نفرت ہے تم جیسے غلیظ مرد سے۔۔قریب مت آؤ میرے۔۔تم کچھ بھی کرلو۔۔اب یہاں نہیں رہوں گی میں۔۔"وہ آپ سے سیدھا تم پر آچکی تھی۔اسکے اندر یکدم ہی جیسے آگ بھر گئی تھی۔کمرے سے باہر نکلنے لگی مگر وہ جو اسکے توہین آمیز الفاظ پر پاگل ہوچکا تھا اسے بال پکڑ کر گھسیٹتا بیڈ پر پٹخ گیا۔زرتشہ نے تیزی سے رخ بدلتے اس درندے کو دیکھا جو آج ایک زہریلا ناگ بن کر اسکی سمت بڑھ رہا تھا۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Darman novel by Kitab Chehra — complete Urdu novel. Is page par aap Darman online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 1326 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 20 Ghante
Mood: Rude Hero · Forced Relation · Revenge · Hate To Love · Powerful Hero · Very Long Novel
مہزلہ کی آنکھوں میں تیرتی بغاوت اور اسفندیار کا پھنکارتا لہجہ — "مجھ سے اس رشتے سے بھاگنا چاہ رہی ہو؟"
Kirdar
مہزلہ: باغی اور خوددار لڑکی، جو اسفندیار کے آگے جھکنا نہیں چاہتی۔
اسفندیار: طاقتور اور غصیلا شخص، جو مہزلہ کو اپنے رشتے میں باندھے رکھنا چاہتا ہے۔
Kahani Ka Khulasa
اسفندیار نے ابھی اپنی طاقت استعمال بھی نہیں کی تھی، مگر مہزلہ کی آنکھوں کی بغاوت اسے غصہ دلا رہی ہے۔ وہ اس رشتے سے بھاگنا چاہتی ہے اور وہ اس کی ہر چال سمجھتا ہے۔ نفرت سے محبت تک کا یہ سفر 1300 سے زیادہ صفحات پر پھیلا ہے۔ ناول درمان ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“بہت اچھی طرح تمہاری چالبازیاں جانتا ہوں میں۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
ناول کا ہیرو کون ہے؟
اسفندیار، ایک طاقتور اور غصیلا شخص۔
کیا یہ بہت طویل ناول ہے؟
جی ہاں، یہ 1326 صفحات کا ناول ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








