Sneak
کھولو۔۔۔ اسنے مسکرا کے کہا۔ اسنے آگے بڑھتے جلدی سے وہ شوپنگ بیگ کھولے۔۔ اس میں تو کپڑے اور جیولری ہے۔۔۔ اسنے سمجھ نہیں آیا یہ سب وہ کر کیا رہا ہے۔ گڈ!!!؛ اب جلدی سے اسے پہن کے تیار ہو جاؤ۔۔۔وہ آنکھوں میں چمک لیئے اسے دیکھ رہا تھا۔ کس لیئے۔۔۔اسے کسی انہونی کا احساس ہوا۔ ہمارے نکاح کے لیئے۔۔۔اسنے سکون سے اسکے سر پر دھماکہ کیا۔ یہ کیا بکواس ہے میں آپ سے نکاح کیوں کرو گی۔۔۔وہ غصے سے جھنجھلائی۔ کیونکہ میں چاہتا ہوں اس لیئے۔۔۔ وہ کہتا ایک قدم آگے بڑھا۔۔۔تو وہ دو قدم پیچھے ہوئی میں کبھی آپ سے نکاح نہیں کرو گی۔۔۔ وہ اندر سے ڈر رہی تھی لیکن خود کو بہادر ثابت کرتے دوبدو بولی۔ ٹھیک ہے پھر یہی روں ۔۔۔ کیونکہ جب تک نکاح نہیں ہوگا تم یہاں سے نہیں جاؤ گی۔۔۔اسنے کندھے اچکائے۔ نہیں ایسا نہیں ہو سکتا۔۔۔ میرا دس دن بعد نکاح ہے میں ایسا نہیں کر سکتی۔۔۔ لیکن میں یہاں بھی نہیں رک سکتی میرے بابا کی عزت۔۔۔وہ کہتے کہتے رکی۔۔۔ وہ اپنے آپ کو بہت مضبوط سمجھی تھی لیکن. اب وہ ٹوٹ رہی تھی کیونکہ بات اسکے بابا کی عزت کی تھی۔ بوا پانی لائیں۔۔۔ اسنے بوا سے کہا جو تھوڑی دیر میں ہی پانی کے ساتھ حاظر ہوئیں۔ انہیں حیات کو دیکھ کے بہت افسوس ہوا لیکن وہ اس کے لیئے کچھ کر بھی نہیں سکتی تھیں۔۔۔اس لیئے خاموشی سے پانی دیتی چلی گئیں پانی پیو پھر سوچو۔۔۔ اسنے پانی اسکی طرف بڑہایا۔ نہیں پینا مجھے پانی مجھے جانا ہے یہاں سے۔۔۔ وہ گلاس کو ہاتھ مارتی غصے سے غرائی جس کے نتیجے میں گلاس گر کے ٹوٹ گیا۔ میں تمہیں سوچنے کے لیئے آدھا گھنٹا دے رہا ہوں اگر تم مان جاتی ہو تو ٹھیک ہے ورنا سوچ لینا تمہارے بابا کی عزت کا کیا ہوگا کیسے لوگوں کا سامنا کرے گے وہ۔۔۔ شاہ ویر نے دھمکی دی اور کمرے سے باہر نکلنے لگا۔ اسنے اپنے دماغ کو حاضر رکھتے پاس پڑے گلاس کے کانچ کو جلدی سے اٹھایا اور اپنی کلائی پر رکھ لیا۔ میں آپ سے نکاح کبھی نہیں کرو گی۔۔۔ یا تو آپ مجھے جانے دیں یا میں اپنی جان لے لوں گی۔۔۔ اسکی آواز پر شاہ ویر کے باہر جاتے قدم رکھے تھے۔ اسنے پلٹ کے اسے دیکھا جو کلائی پر کانچ رکھے کھڑی تھی۔۔۔ حیات کے مطابق تو اسے پریشان ہونا چاہئے تھا لیکن وہ تو آرام سے کھڑا مسکرا رہا تھا۔ تمہیں جو کرنا ہے کر لینا لیکن پہلے یہ دیکھ لو۔۔۔شاہ ویر نے کہتے ایل ئی ڈی اون کی۔ اسنے اسکرین کی طرف دیکھا جس پر ایک طرف روحان رسیوں میں باندھا ہوا تھا تو دوسری طرف کومل کمرے میں بند دروازہ پیٹ رہی تھی۔ یہ دیکھتے حیات کا ہاتھ کلائی سے خود با خود نیچے گیا تھا۔۔۔ یہ تمہاری بہن اور تمہارا کزن اگر ایک رات کے لیئے میں تمہاری بہن کو یہیں قید رکھوں اور دوسری طرف تمہارے کزن کو ما'ر کے اسکی لا'ش اسکے گھر پہنچا دوں تو کیا ہو گا۔۔۔ کیا تم نے سوچا ہے۔۔۔ وہ پر سکون لہجے میں کہتا اسکا سکون غارت کر گیا۔ نہیں آپ ایسا کچھ نہیں کرو گے۔۔۔ وہ روہانی ہوئی۔ شاہ ویر کو اس پر ترس آیا لیکن اگر وہ آج ترس کھا لیتا تو آگے اس کی خود کی حالت ترس کھانے والی ہو جاتی۔۔۔ وہ اپنی محبت سے دستبردار نہیں ہو سکتا تھا۔ کیا تمہیں یہ قبول ہے کے تمہاری وجہ سے سب کی زندگیاں برباد ہوں۔۔۔ شاہ ویر کے کہنے پر اسنے سن پڑتے دماغ کے ساتھ نفی میں سر ہلایا تو پھر تم سوچ لو تمہیں کیا کرنا ہے۔۔۔ وہ کہتا جانے لگا جب اسکی نم آواز کانوں سے ٹکرائی۔ میں نکاح کے لیئے تیار ہوں۔۔۔ وہ آنکھیں میچویں ضبط سے بولی۔۔۔ وہ نہیں چاہتی تھی کے اس کی وجہ سے کوئی رسوا ہو، کسی کی جان جائے۔۔۔ کسی کے گھر کا چراغ بجھ جائے۔۔۔ ان سب چیزوں کا حل اگر اسکا نکاح کرنا ہی تھا تو وہ یہ قربانی دینے کے لیئے تیار تھی۔ یہ ہوئی نا بات اب تیار ہو جاؤ مولوی صاحب آنے والے ہیں۔۔۔ وہ کہتے اس کی طرف بڑھا جب حیات نے ہاتھ کے اشارے سے ہی اسے دور رہنے کا کہا۔ ابھی میں آپ کے نکاح میں نہیں ہوں تو میرے قریب نہیں آئیں۔۔۔وہ نم آنکھوں کو اٹھاتی بولی۔۔۔ تو شاہ ویر کا دل کٹ سا گیا اس نے کہاں ان آنکھوں میں آنسو دیکھے تھے۔۔۔کہاں اسے برداشت تھا ان آنکھوں میں آنسو۔۔۔ اسنے تو ہر وقت ان آنکھوں میں شرارت۔۔۔ چمک۔۔۔ حیرت دیکھی تھی۔۔۔اس کے پیار کی شروعات ہی یہ آنکھیں تھیں۔ لیکن آج ان بھوری آنکھوں میں آنسو دیکھ وہ مٹھیاں بھیجتے باہر نکل گیا۔۔۔ساتھ خود سے وعدہ بھی کیا کے آج کے بعد کبھی اس کی آنکھوں میں آنسو نہیں آنے دے گا۔ شاہ ویر کے کمرے سے جاتے ہی وہ نیچے بیٹھتی چلی گئی۔۔۔آنسو آنکھوں سے تیزی سے روا تھے۔۔۔وہ نہیں جانتی تھی کے وہ اس سے نکاح کیوں کر رہا ہے۔۔۔اور نا اس نے پوچھا تھا۔۔۔ وہ باہمت، مضبوط سی لڑکی آج بے بس ہو گئی تھی۔۔۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Dastak Mere Dill Pe novel by Angel Urooj — complete Urdu novel. Is page par aap Dastak Mere Dill Pe online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 1233 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 19 Ghante
Mood: Nikah Drama · Love Triangle · Sacrifice · Emotional · Long Saga · Very Long Novel
مولوی صاحب کی آواز، روحان کا نفی میں ہلتا سر اور حیات کی بھیگی آنکھیں — "قبول ہے" کہتے ہوئے اس کی نظریں شاہ ویر پر تھیں۔
Kirdar
حیات: حساس لڑکی، جس کا نکاح آنسوؤں کے بیچ ہوتا ہے۔
شاہ ویر: جس کی طرف دیکھتے ہوئے حیات قبول ہے کہتی ہے۔
روحان: جو حیات کو انکار کا اشارہ کرتا رہ جاتا ہے۔
کومل: حیات کی قریبی، جس کا چہرہ آنسوؤں سے تر ہے۔
Kahani Ka Khulasa
نکاح کی گھڑی ہے اور روحان مسلسل سر ہلا کر حیات کو انکار کا کہہ رہا ہے، مگر حیات شاہ ویر کو دیکھتے ہوئے قبول ہے کہہ دیتی ہے۔ آنسو، درد اور ایک ایسا فیصلہ جس نے کئی دل توڑ دیے۔ اینجل عروج کا یہ 1200 صفحات کا ناول ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“قبول ہے — اس نے شاہ ویر سے نظریں ہٹائے بغیر کہا۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
کیا یہ بہت طویل ناول ہے؟
جی ہاں، یہ 1233 صفحات کا ناول ہے۔
کیا اس میں لو ٹرائینگل ہے؟
کہانی میں نکاح کے وقت کئی دلوں کا امتحان ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








