Sneak
جاگ گئی تم۔۔۔ اس کی آہٹ پا کر وہ مدھم آواز میں بولا اور اس کی طرف کروٹ بدل کر قریب آیا اس کا چہرہ راحیلہ سے کچھ ہی دور آگیا تھا۔ راحیلہ نے نیند سے بھری مندی ہوئی آنکھوں سے اسے دیکھا اور کسمسا کر ذرا دور ہونا چاہا مگر بیڈ پر اتنی جگہ نہ تھی کہ وہ دور ہو پاتی ندیم نے اس کے بازو پہ ہاتھ رکھا اور پھر اس کا ہاتھ آہستہ آہستہ رینگتا ہوا اس کے کندھے کے طرف آنے لگا۔ اس نے لمبی سانس لی اور خاموشی سے اس کے ہاتھ کو اپنے بازو پہ حرکت کرتے ہوئے محسوس کرنے لگی۔ وہ رات بھر اس کی وحشت سہتی رہی تھی کاٹے اور نوچے جانے کے نشان اس کے کندھوں اور گردن کے ساتھ ساتھ بدن کے دیگر حصوں پر بھی تھے وہ اسے رات بھر سزا دیتا رہا تھا تڑپاتا رہا تھا۔ قرب کے لمحوں میں وہ جانور بن جاتا تھا اسے راحیلہ کی ذرا پرواہ نہیں رہتی تھی اب بھی وہ من مانی کئے جا رہا تھا۔ لیکن اس سے شادی راحیلہ کا اپنا فیصلہ تھا اسے وہ دن یاد تھا جب وہ ندیم سے پہلی بار ملی تھی اور اس کی محبت میں گرفتار ہوئی تھی۔ تب وہ یونیورسٹی کے فائنل سیمسٹر میں تھی وہ اس کی فرینڈ کا بھائی تھا اور وہ اپنی فرینڈ کی برتھ ڈے پارٹی میں ان کے گھر گئی تھی۔ برتھ ڈے تو منالی اس نے لیکن دل ہار بیٹھی پھر وہ بہانے بہانے سے ان کے گھر جانے لگی جلد ہی وہ بھی اس میں دلچسپی لینے لگا پھر وہ تیزی سے قریب آئے تھے فون نمبروں کا تبادلہ ہوا رات بھر طویل باتیں ہونے لگیں اور وہ باہر ملنے لگے پہلے پارکس میں پھر ریسٹورنٹس میں اور پھر بات ہوٹلوں کے بند کمروں تک پہنچ گئی۔ وہ زیادہ ہینڈسم اور پر کشش مرد نہیں تھا مگر عجیب طرح کا اعتماد تھا اور کشش سی تھی اس میں راحیلہ اس کی طرف کھینچتی چلی گئی اس کی کوئی بات نہیں ٹالتی تھی وہ اسے جگہ جگہ ملاقاتوں کے لئے بلانے لگا پھر ایک شب کو جب وہ دوست کے گھر رہنے کا بہانہ کر کے اس کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں پہنچی تو اس کی کیفیت عجیب تھی وہ اسے پسند کرنے لگی تھی وہ بھی اس سے پیار کا دم بھرتا تھا مگر یوں رات کو ہوٹل کے بند کمرے میں تنہا ملنا اسے تھوڑا عجیب لگا راحیلہ برقعے میں ملبوس ہوٹل کو کمرے میں داخل ہوئی تو تھوڑی گھبرائی ہوئی تھی۔ جبکہ دوسری طرف وہ رات رنگین کرنے کا مکمل بندوبست کر کے آیا تھا۔ کمرے میں شراب کی ایک مہر بند بوتل پڑی تھی جس سے جام بھر کر وہ چسکیاں لیتا رہا اس کی آنکھوں میں سرخ ڈورے تیرنے لگے اب اس کی نظریں راحیلہ کے پر شباب بدن پر تھیں۔ راحیلہ نازک سی خوبصورت لڑکی تھی شراب پی کر وہ اسے اور بھی خوبصورت لگنے لگی تھی۔ پھر جب ندیم نے اسے صوفے پر سے اٹھا کر بیڈ پر دھکیلا تو وہ حواس باختہ ہوگئی تھی اگر یہ سب شادی سے پہلے ہوجاتا تو وہ اپنی ہی نظروں میں گرجاتی وہ اس سے گستاخیاں کرنے لگا تھا پھر جب وہ ہر حد سے گزرنے لگا تو راحیلہ نے اسے روک لیا تھا اور پہلے شادی کی التجا کی تھی۔ وہ بری طرح غصے میں آگیا تھا اور زبردستی پر اتر آیا مگر راحیلہ اڑگئی اسے پیار کے واسطے دئیے کہ اگروہ سچا ہے تو اسے پہلے اپنی بیوی بنائے پھر جو مرضی کرے۔ ناکامی کے بعد وہ بری طرح مشتعل ہو کر کمرے سے نکل گیا وہ رات راحیلہ نے تنہا کمرے میں روتے ہوئے گزاری صبح جب وہ لٹے پٹے قدموں سے گھر جارہی تھی تو اسے لگا وہ محبت کے امتحان میں ہار گئی ہے شاید اسے وہی کرنا چاہئے تھا جو ندیم چاہتا تھا اپنا آپ اسے سونپ دینا چاہئیے تھا۔ لیکن اس کا غم یکلخت خوشی میں بدل گیاجب کچھ ہی دن بعد اس کے لئے ندیم کا پروپوزل آیا تھا۔ ندیم اگرچہ بے حد غصے میں ہوٹل کے کمرے سے نکلا مگر بعد میں اس نے ٹھنڈے دل سے سوچا وہ خوبصورت تھی اور سب سے بڑھ کر اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی اور ان کے جائیداد کی وارث تھی اس سے شادی کر کے وہ سب اسے مل جاتا ندیم کو اس سے شادی گھاٹے کا سودا نہیں لگا اس نے اپنے والدین سے بات کی اور رشتہ بھجوادیا۔۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Dharkano Ki Dastak novel by Shehzad Jahan — complete Urdu novel. Is page par aap Dharkano Ki Dastak online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 162 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 2 Ghante
Mood: Sad Heroine · Family · Proposal · Emotional · Hope · Romantic
"میں ٹھیک ہوں خالہ، بس جی رہی ہوں" — راحیلہ کی سپاٹ آواز کے پیچھے کتنا درد چھپا تھا؟
Kirdar
راحیلہ: دکھی مگر صابر لڑکی، جو بس جی رہی ہے۔
خالہ: جو راحیلہ کے لیے ایک ضروری کام لے کر آتی ہیں۔
Kahani Ka Khulasa
خالہ راحیلہ کے پاس بیٹھ کر ایک کام کی بات کرتی ہیں، اور ان کے چہرے کا رنگ بدل جاتا ہے۔ راحیلہ کی زندگی کی خاموشی میں ایک نئی دستک ہونے والی ہے۔ کیا یہ دستک اس کے دل کو پھر سے دھڑکنا سکھائے گی؟ شہزاد جہاں کا یہ ناول ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“میں ٹھیک ہوں خالہ، بس جی رہی ہوں۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
ناول کی ہیروئن کون ہے؟
راحیلہ۔
کیا یہ جذباتی ناول ہے؟
جی ہاں، کہانی درد اور امید کی ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








