Skip to navigation Skip to main content Skip to content
Amal Urdu novel cover
Rank#1
Views937.6K

READ URDU NOVELS AT NOVELISTAN.COM

Amal (Novel90091)

No ratings yet

Rate this novel

CompleteAfter Marriage

Novel code: Novel90091

Read OnlineDownload PDF

امل اور اس پر جان چھڑکنے والے وہاج کی خوبصورت کہانی — سبس گل کا مکمل ڈائجسٹ ناول امل۔

Read the Novel

Sneak

اور یوں وہ سکندر بخت کی دلہن بن کر اس کی خواب گاہ کی زینت بنا دی گئی۔ عجلہ عروسی میں وہ ڈری سہمی بیٹھی تھی۔ جب رات کے دو بجے سکندر شراب کے نشے میں دھت کمرے میں آیا۔ اس کی حالت دیکھ کر امل مزید خوفزدہ ہوگئی اور سمٹ کر بیٹھ گئی۔ وہ بیڈ کے

قریب چلا آیا اور پھولوں کی لڑیاں ہٹا دیں۔

" یہ میں کہاں آگیا ہوں۔ لگتا ہے جنت میں آگیا ہوں۔ تم حور ہونا جنت کی حور۔ نہیں اچھا تم تو دلہن ہو میری دلہن ، سکندر بخت کی دلہن ہے ناں ہاہاہا۔۔۔۔" وہ نشے سے چور پہکے ہوئے لہجے میں بولا اور ہنستا ہوا دھم سے اس کے سامنے بیڈ پر گر گیا۔ مارے خوف کے امل کی چیخ نکل گئی۔ کچھ دیر وہ منہ میں کچھ بڑبڑاتا رہا۔ پھر بالکل ہی بے سدھ ہو گیا۔

امل اپنا شرارہ سنبھالتی ہوئی آہستگی سے بیڈ سے اتر گئی اور سہمی سہمی نظروں سے سکندر بخت کو تکتی ہوئی ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔۔۔۔

عروسی جوڑا اور زیورات اتارے اور سادہ سا سوٹ پہن لیا۔ اپنی اس قسمت اور پذیرائی پر دل کھول کر رونے کے بعد وہ کمرے میں آگئی ۔ سکندر بخت گہری نیند میں تھا۔ آمل نے تاسف سے اسے دیکھا جو اس کی زندگی کا مالک بنا دیا گیا تھا۔

اپنی قسمت پر اشک بہاتی ہوئی وہ صوفے پر تکیہ رکھ کر لیٹ گئی۔ آنکھ دیر سے لگنے کے باوجود فجر کی اذان ہوتے ہی اس کی نیند ٹوٹ گئی۔ اس نے اُٹھ کر وضو کیا۔ نماز ادا کر رہی تھی وہ ، جب سکندر بخت کی اچانک آنکھ کھل گئی۔

اس نے حیرت سے اپنے کمرے کی سجی سنوری حالت کو دیکھا اور پھر امل پر نگاہ پڑی تو اسے یاد آیا کہ کل رات تو وہ اپنی دلہن کے پاس آیا تھا۔ وہ مسکراتا ہوا اُٹھا اور واش روم میں چلا گیا۔ نہا کر کپڑے بدل کر باہر نکلا تو رات سے قدرے بہتر لگ رہا تھا اور حواسوں میں بھی تھا۔

امل صوفے پر دُبکی بیٹھی تھی۔ اسے دیکھ کر نظریں جھکا لیں وہ مسکراتا ہوا اس کے پاس آکر بیٹھا تو امل کا دل اتنی تیزی سے دھڑ کنے لگا کہ اسے لگا کہ اس کا دل سینے کا پنجرہ توڑ کر باہر نکل جائے گا۔۔۔۔

" تم مجھے کو شروع سے اچھی لگتی تھیں۔ ڈری ڈری سی ، سہمی سہمی سی ، بیوی کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔ شوہر کی تابعدار، بات مانے والی ہو ، بات منوانے والی نہ بنے۔ خیر یہ باتیں تو ہوتی رہیں گی۔ مجھے افسوس ہے کہ رات میں نے تمہیں شادی کا تحفہ نہیں دیا۔ شراب پلا دی تھی یار دوستوں نے ورنہ تمہارے سامنے شراب کا نشہ تو کچھ بھی نہیں ہے۔" وہ اس کے چہرے کو گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے بولا۔

" آپ شراب مت پیا کریں ۔" امل نے ڈرتے ڈرتے آہستہ سے کہا۔۔۔۔

"ہمارے مذہب میں حرام ہے اور اس سے صحت بھی خراب ہو جاتی ہے۔۔۔۔"

" سب پتا ہے مجھے ، آتے ہی مجھے سبق نہ پڑھانا شروع کر دو۔ دادا جی کا حکم ہے ورنہ میں تمہارے آگے پڑھنے کے حق میں نہیں ہوں اور یہ تم ادھر صوفے پر کیوں بیٹھی ہو۔ ادھر بیڈ پر چلو آؤ تمہارا رونمائی کا تحفہ بھی تو دیتا ہے۔ رات ضائع چلی گئی تو کیا ہوا صبح تو ہے ناں ہماری آؤ جان من۔۔۔۔۔" سکندر بخت اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اٹھاتا ہوا بولا تو وہ خوف، حیا اور پریشانی سے کانپتی ہوئی بیڈ تک آئی اور سکندر بخت نے اسے سونے کا سیٹ پیش کر کے اپنا حق پورے استحقاق کے ساتھ وصول کیا تھا۔۔۔۔۔

Download Novel PDF

Download PDF — Google Drive

Read Novel Online

Novel Ki Tafseel

Amal novel by Subas Gull — complete Urdu novel. Is page par aap Amal online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.

Pages: 80  ·  Parhne Ka Waqt: Taqreeban 1 Ghanta

Mood: Digest Novel · Loving Husband · Married Life · Sweet Romance · Family · Short Novel

شوہر کی محبت میں ڈوبی امل، جس کے لیے وہاج کہتا ہے: یہ نوٹ کیا چیز ہیں، میں تو آپ پر اپنی جان بھی وار سکتا ہوں۔

Kirdar

امل: معصوم اور حسین لڑکی، جو نئی زندگی کی خوشیوں سے حیران ہے۔

وہاج: امل کا محبت کرنے والا شوہر۔

زبیر صدیقی: وہاج کا بچپن کا دوست اور پولیس افسر۔

Kahani Ka Khulasa

امل نئی نویلی دلہن بن کر وہاج کے گھر آتی ہے، جہاں ہر طرف محبت اور اپنائیت ہے۔ وہاج اس پر جان چھڑکتا ہے، دوست مبارکباد دینے آتے ہیں اور زندگی خوابوں جیسی لگتی ہے۔ مگر کیا یہ خوشیاں ہمیشہ قائم رہیں گی؟ سبس گل کا یہ ڈائجسٹ ناول ایک خوبصورت اور جذباتی کہانی ہے۔

Novel Ki Behtareen Line

“یہ نوٹ کیا چیز ہیں، میں تو آپ پر اپنی جان بھی وار سکتا ہوں۔”

Share this Novel

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Aksar Poochay Janay Walay Sawal

ناول کا ہیرو کون ہے؟

وہاج، امل کا محبت کرنے والا شوہر۔

کیا یہ مختصر ناول ہے؟

جی ہاں، یہ 80 صفحات کا ڈائجسٹ ناول ہے۔

Novelistan App Main Parhein

Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.

Play Store se App Download Karein

Join Our Community

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *