Sneak
زارون خان پورے ایک سال بعد پاکستان لوٹا تو دادی کی خیریت لینے سیدھا ہسپتال پہنچا، تو ایک لڑکی درد سے چلا رہی تھی۔" بی بی تم اتنی پاک دامن ہو تو اپنے شوہر کو بلاؤ ہم ناجائز بچوں کی ذمہ داری نہیں لیتے۔۔ " نرس کی دھار پر وہ معصوم رونے لگی تو زارون ادھر متوجہ ہوا اور جب اس کے چہرے پر نظر پڑی تو ساکت ہو گیا یہ لڑکی تو اس کی بیوی تھی سہاگ رات پر اپنی درندگی دکھا کر وہ صبح پردیس کے لیے نکل گیا تھا اور یوں بدچلن کا الزام لگا کر اسے بے گھر کر دیا گیا تھا اولاد کی محبت نے جوش مارا تو زارون بھاگتا ہوا اسے باہوں میں لیے لیبر روم کی طرف بھاگا۔۔۔۔ " میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہوں بیوی اور یہاں پر صرف جائز بچوں کی ذمہ داری لی جاتی ہے تم ناجائز بچے لے کر گھوم رہی ہو۔ شوہر کہاں ہے؟؟؟ اس بچے کے باپ کا نام کیا ہے؟؟؟ کیا سمجھتی ہو یہاں آؤ گی اور ہم ڈلیوری کروا دیں گے؟؟؟ نکلو یہاں سے یہ پرائیویٹ ادارہ ہے یہاں پر ایک نظام چلتا ہے۔ جا کر پہلے اپنے شوہر کو لے کر آؤ اس کے بعد ہی تمہارا علاج کریں گے۔۔۔ یہ کوئی سڑک چھاپ ادارہ نہیں ہے جہاں تم آؤ گی اور تمہاری بات سن لی جائے گی۔۔۔۔۔" زارون نے چونک کر دیکھا ایک لڑکی ہاتھ جوڑے آنکھوں سے بہتے اآنسو کے ساتھ کانپ رہی تھی اس سے کھڑا نہیں ہوا جا رہا تھا اور سامنے کھڑی نرس درندگی پر اتری ہوئی تھی۔۔۔ وہ لڑکی روتے ہوئے مزید بولی " خدا کے لیے نرس میری بات سنو یہ بچہ ناجائز نہیں ہے میرا شوہر ہے میرا نکاح ہوا ہے،، ہم ساتھ نہیں ہیں،، میں تنہا ہوں لیکن یہ بچہ جائز ہے میرے پیٹ میں درد اٹھ رہا ہے میں مر جاؤں گی۔۔۔ پلیز مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے تم یہاں کی ایک ممبر ہو تم ڈاکٹر کو بتاؤ تو صحیح وہ میری فریاد ضرور سنیں گے۔۔۔۔ خدا کے لیے میری مدد کرو ۔۔۔ " اس کی آنکھیں اب بند ہونا شروع ہو گئی تھیں آواز میں سچائی کا درد تھا اور آنکھوں میں بے بسی۔ زارون کا دل زور زور سے دھڑکنے لگا،، اسے عجیب سی گھبراہٹ ہونے لگی تھی کچھ لمحے تک وہ اپنی جگہ سے ہل نہیں سگا تھا۔۔۔۔ حالانکہ اسے اوپری عمارت پر جانا تھا پھر جیسے کسی انجانے خوف نے اسے اپنی طرف کھینچا اس نے اپنے قدم تھوڑے اس طرف بڑھائے تھے اور جیسے ہی اس نے لڑکی کا چہرہ غور سے دیکھا سانس رک گیا تھا دل ایک لمحے کو جیسے دھڑکنا بھول گیا تھا۔۔۔ایسا لگتا تھا جیسے کسی نے دل مٹھی میں لے کر مسل دیا ہو کیونکہ وہ لڑکی وہی تھی جسے اس نے چھ مہینے پہلے اپنے نکاح میں لیا تھا صرف اور صرف اپنے بستر کی زینت بنانے کے لیے وہی لڑکی جس کے ساتھ اس نے اپنی سہاگ رات پر حیوانیت کا مظاہرہ کیا تھا وہ روتی رہی تھی،، منت کرتی رہی تھی،،، لیکن وہ اس کو رونتا چلا گیا تھا۔۔۔۔ وہی جسے وہ صبح ہوتے ہی بغیر کسی رحم کے اس کے ماں باپ کے دروازے پر چھوڑ کر اپنا حق ادا کر کے چلا گیا تھا اس کے الزام،،،، اس کی چیخیں اس کی بے بسی سب کچھ نظر انداز کر کے وہ چلا گیا اور آج وہ اسی کے بچے کی ماں بن کر کھڑی تھی اور سامنے کھڑی نرس سے بھیک مانگ رہی تھی کہ اس کا علاج کر دیا جائے وہ ایک بزنس ٹائیکون تھا اپنی خود کمپنی چلا رہا تھا اور اس کا بچہ جو اس دنیا میں آیا بھی نہیں تھا وہ بیک کی صورت میں کھڑا ہوا تھا۔۔۔۔ ہسپتال کے کوریڈور میں درد سے روتی پیٹ پہ ہاتھ رکھ کے تڑپ رہی تھی اس کے چہرے کی زردی آنکھوں کے سیاہ ہلکے،، کمزوری سے جھکی ہوئی کمر اور آواز زارون کا سینہ پھٹنے لگا تھا نرس کے طنز بھرے جملے ابھی ختم بھی نہ ہوئے تھے کہ لبنا کے جسم کو شدید جھٹکا لگا اس کی چیخ فضا میں گونجی دیوار کا سہارا لیتے ہوئے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر نیچے بیٹھتی چلی گئی اس کے چہرے پر پسینے کی بوندے چمکنے لگیں ہونٹ سفید پڑ گئے تھے۔۔۔ آنکھوں میں شدید درد کے آثار جھلک رہے تھے لمحے بھر کے لیے نرس بھی بری طرح گھبرا گئی اور باتوں سے معاملہ حل کر کے اسے بھگا دینا چاہتی تھی۔۔۔ لیکن اس کی بگڑتی حالت دیکھ اسے اپنے ہوش اڑتے ہوئے محسوس ہوئے زارون جیسے کسی گہرے خواب سے جاگتا ایک دم ہوش میں آگیا تھا اور " لبنا " چلاتا وہ گھبرا کر اس کی طرف لپکا اگر چاہتا تو وہاں سے بھاگ سکتا تھا لیکن اولاد کی خاطر وہ ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھا پایا بلکہ اپنی بیوی کو کسی گڑیا کی طرح باہوں میں تھامے وہ لیبر روم کی طرف بھاگا تھا۔۔۔۔۔
Download Novel PDF
Read Novel Online
Novel Ki Tafseel
Dasht E Dil novel by FS — complete Urdu novel. Is page par aap Dasht E Dil online parh sakte hain aur PDF download bhi kar sakte hain.
Pages: 375 · Parhne Ka Waqt: Taqreeban 6 Ghante
Mood: After Marriage · Pregnancy · Guilt · Emotional · Second Chance · Romantic
"اگر انہیں کوئی صدمہ ملا تو آپ بیوی اور بچہ دونوں کھو دیں گے" — ڈاکٹر کی بات سن کر زارون کے دل میں طوفان اٹھا۔
Kirdar
زارون: شوہر، جسے اپنی غلطیوں کا احساس دیر سے ہوتا ہے۔
ہیروئن: کم عمر بیوی، جو ماں بننے والی ہے اور ٹوٹ چکی ہے۔
Kahani Ka Khulasa
ڈاکٹر خبردار کرتی ہے کہ یہ بچی خود ابھی بچی ہے اور کوئی صدمہ برداشت نہیں کر سکتی۔ زارون خاموش ہو جاتا ہے، مگر اس کے دل میں طوفان برپا ہے۔ کیا وہ اپنی بیوی کا دل دوبارہ جیت پائے گا؟ دل کے دشت کی یہ جذباتی کہانی ضرور پڑھیں۔
Novel Ki Behtareen Line
“ابھی یہ بچی خود بھی بچی ہے، اور ماں بننے جا رہی ہے۔”
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Aksar Poochay Janay Walay Sawal
ناول کا ہیرو کون ہے؟
زارون۔
کیا یہ جذباتی ناول ہے؟
جی ہاں، کہانی پچھتاوے اور دوسرے موقع پر ہے۔
Novelistan App Main Parhein
Hazaron Urdu novels ek app main — offline parhein, naye novels ki khabar foran.








